FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     03 May 2024 04:04:31      انڈین آواز

US امریکہ : صدارتی انتخاب سے حلف برداری تک: کب کیا ہوگا؟

(Last Updated On: )

ویب ڈیسک —
امریکہ میں صدارتی انتخابات میں اُمیدوار کی کامیابی کے اعلان کے بعد بھی اقتدار کی منتقلی کا عمل لگ بھگ ڈھائی ماہ میں مکمل ہوتا ہے۔ نومبر کے پہلے پیر کے بعد آنے والے منگل کو ہونے والی پولنگ سے لے کر نئے صدر کی 20 جنوری کو حلف برداری تک کے اس عرصے کو ‘عبوری دور’ کہا جاتا ہے۔

امریکی قانون میں اس عرصے کے دوران ہونے والے انتقالِ اقتدار کی تیاریوں کا طریقۂ کار وضع کیا گیا ہے جو عام تاثر کے برعکس وائٹ ہاؤس کی چابی کامیاب اُمیدوار کے حوالے کرنے سے کہیں زیادہ پیچیدہ عمل ہے۔

امریکہ کا آئندہ صدر کون ہوگا؟ تعطل برقرار ، ووٹوں کی گنتی جاری

آئیے اس عرصے کے دوران ہونے والے عمل کا مرحلہ وار جائزہ لیتے ہیں۔

الیکشن ڈے
رواں سال تین نومبر کو امریکہ کی تمام 50 ریاستوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر ووٹر مختلف الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن ووٹرز براہِ راست اپنے من پسند اُمیدوار کو ووٹ کاسٹ نہیں کرتے بلکہ ایسے الیکٹرز کو ووٹ دیتے ہیں جو بعد میں الیکٹورل کالج کے ذریعے اُمیدوار کو ووٹ دیتے ہیں۔

امریکہ میں ہر ریاست کے لیے اس کی آبادی کے لحاظ سے الیکٹورل ووٹ مختص کر دیے گئے ہیں جو مجموعی طور پر 538 بنتے ہیں۔ کامیابی کے لیے اُمیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

ووٹر الیکشن ڈے سے قبل بھی ارلی ووٹنگ یا ڈاک کے ذریعے ووٹنگ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ تاہم نومبر کے پہلے پیر کے بعد آنے والا منگل ووٹنگ کا باضابطہ دن ہوتا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔

عام طور پر الیکشن کی اگلی صبح تک کامیاب اُمیدواروں کا تعین ہو جاتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ووٹوں کی گنتی کے عمل میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔

نومبر کے آخر یا دسمبر کے آغاز تک ہر ریاست الیکشن کا عمل مکمل ہونے کی تصدیق کر دیتی ہے۔ تاہم گنتی کے تنازع یا قانونی چارہ جوئی کے باعث تاخیر کی ذمہ داری ریاستوں پر نہیں ہوتی۔

آٹھ دسمبر
امریکی انتخابات کے بعد ریاستیں آٹھ دسمبر تک ‘الیکٹرز’ کی حتمی فہرست کانگریس کو بھجوانے کی پابند ہیں۔ یہ نتائج الیکٹرز کے جمع ہونے سے چھ روز قبل بھجوائے جاتے ہیں اور رواں سال یہ تاریخ آٹھ دسمبر ہے۔

اس تاریخ کو ‘سیف ہاربر’ سمجھا جاتا ہے کیوں کانگریس اس روز بھیجی گئی الیکٹرز کی فہرست کو حتمی تصور کرتی ہے اور ان پر اعتراض کا امکان کم ہوتا ہے۔

14 دسمبر
یہ وہ تاریخ ہے جب الیکٹرز اپنی اپنی ریاستوں میں جمع ہو کر صدر یا نائب صدر کو ووٹ ڈالتے ہیں۔ اس روز غیر حاضر رہنے والے الیکٹرز کا ووٹ صدارتی اُمیدوار کو نہیں ملتا۔

23 دسمبر
امریکہ میں نومبر میں ہونے والے انتخابات میں صرف صدر اور نائب صدر کا انتخاب ہی نہیں ہوتا بلکہ ووٹرز امریکی کانگریس کے اراکین کا بھی انتخاب کرتے ہیں۔

اس تاریخ تک تمام ریاستیں تصدیق شدہ انتخابی نتائج کانگریس کے سپرد کرنے کی پابند ہوتی ہیں۔

تین جنوری
تین جنوری کو کانگریس کے نو منتخب اراکین اپنی رُکنیت کا حلف اُٹھاتے ہیں۔ خیال رہے کہ صدارتی انتخابات کے ساتھ ساتھ دونوں سیاسی جماعتوں کو یہ بھی توقع ہو گی کہ وہ کانگریس کے دونوں ایوانوں یعنی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں بھی زیادہ نشستیں حاصل کر سکیں۔

چھ جنوری
چھ جنوری کو کانگریس میں باضابطہ طور پر الیکٹورل ووٹس کی گنتی ہوتی ہے جس کے بعد باضابطہ طور پر کامیاب اُمیدوار کا اعلان کیا جاتا ہے۔

لیکن اگر کوئی بھی صدارتی اُمیدوار مطلوبہ 270 ووٹ حاصل نہ کر سکے تو ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ کے ذریعے صدر کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ یہ طریقۂ کار امریکی قانون کی 12 ویں ترمیم میں درج ہے۔

اس ترمیم کے تحت ہر ریاست کے منتخب نمائندوں کا ایک ووٹ ہوتا ہے۔ یوں 26 ووٹ حاصل کرنے والا امریکہ کا صدر منتخب ہو جاتا ہے۔

اس صورت میں نائب صدر کا انتخاب امریکی سینیٹ میں ووٹنگ کے ذریعے عمل میں آتا ہے۔

بیس جنوری
امریکی قانون کے مطابق اس روز دوپہر تک نئے امریکی صدر کی مدتِ صدارت کا باضابطہ آغاز ہو جاتا ہے اور نیا صدر حلف اُٹھاتا ہے۔

لیکن اگر کانگریس اس تاریخ تک انتخابی نتائج کی منظوری نہیں دیتی تو وفاقی قانون کے تحت قائم مقام صدر کے تقرر کی گنجائش موجود ہے۔ اگر کانگریس صدر اور نائب صدر کے انتخاب کی منظوری نہ دے تو ایوانِ نمائندگان کا/کی اسپیکر قائم مقام صدر کا حلف اُٹھاتا ہے/اُٹھاتی ہے۔

Courtesy VOA

اکثریت نہ ملی تو صدر کا انتخاب کیسے ہو گا؟

امریکی صدارتی انتخابات کے کے نتائج کو لیکر تعطل برقرار ہے ، اس کی ایک بڑی وجہ ’اَرلی ووٹنگ‘ کو قرار دیا جا رہا ہے۔ لیکن سوال ہے کہ اگر کوئی امیدوار حتمی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا تو صدر کا انتخاب کیسے ہو گا؟

امریکا میں عمومی طور پر صدارتی الیکشن مکمل ہونے کے بعد تین نومبر کی رات کو ہی نتائج سامنے آ جاتے ہیں۔ ہارنے والا امیدوار اپنی شکست تسلیم کرتا ہے اور جیتنے والا اپنی جیت کا اعلان۔

تاہم اس مرتبہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے امریکا میں ‘ارلی ووٹنگ‘ یعنی ڈاک کے ذریعے اور براہ راست ووٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تھا۔ یوں الیکشن ڈے سے قبل ہی تقریبا دس ملین ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کر لیا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ کے الیکشن میں ٹرن آوٹ زیادہ ہو گا۔ تاہم ساتھ ہی اس ‘ارلی ووٹنگ‘ کی وجہ سے حتمی نتائج میں تاخیر بھی ہو گئی ہے۔ جس کہ وجہ ان ووٹوں کی گنتی کے عمل کو قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی صدارتی نظام، کس ووٹر کا ووٹ زیادہ اہم ہے؟

ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس مرتبہ ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اس انتخابی عمل میں کامیاب قرار پائیں گے یا ڈیموکریٹ جو بائیڈن 46 ویں امریکی صدر منتخب ہوں گے۔ جیسے جیسے نتائج میں تاخیر ہو رہی ہے اور کانٹے دار مقابلہ جاری ہے، ویسے ویسے یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ اگر کوئی امیدوار مطلوبہ دو سو ستر الیکٹورل ووٹس حاصل کرنے میں ناکام رہا تو صدر کے انتخاب کا طریقہ کار کیا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی صدارتی الیکشن، فیصلہ کب تک آئے گا؟

امریکی آئین کے مطابق اگر صدارتی الیکشن کے حتمی نتائج کے مطابق کوئی امیدوار بھی مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے تو صدر کا انتخاب نئے منتخب ہونے والی ایوان نمائندگان کرے گی۔ اس صورت میں نئے چنے گئے 438 قانون سازوں کو چھ جنوری سے قبل یہ عمل مکمل کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ امریکا میں آخری بار ایسا سیاسی بحران انیسویں صدی میں رونما ہوا تھا، جب کوئی امیدوار بھی مطلوبہ الیکٹورل ووٹس حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پایا تھا اور ایوان نمائندگان کی ووٹنگ سے صدر کا انتخاب کیا گیا تھا۔

Please email us if you have any comment.

خبرنامہ

رحمانی30 نے جے ای ای مینس میں %86 “فیصد” کامیابی کا نیا ریکارڈ قائم کیا

AMN / PATNA انجینئرنگ کے سخت ترین مقابلہ جاتی امتحان جے ای ای می ...

سوشل میڈیا لڑکیوں پر منفی اثرات ڈال رہا ہے، یونیسکو رپورٹ

سوشل میڈیا صنفی حوالے سے دقیانوسی تصورات کو تقویت دے رہا ہے ج ...


ہندوستانی فضائیہ نے ڈیجی لاکر انضمام کے ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی کا آغاز کیا

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے 26 اپریل 2024 کو یہاں ڈیجیٹل انڈ ...

MARQUEE

Singapore: PM urges married Singaporean couples to have babies during year of Dragon

AMN / WEB DESK Prime Minister of Singapore Lee Hsien Loong has urged married Singaporean couples to have ba ...

Himachal Pradesh receives large number of tourists for Christmas and New Year celebrations

AMN / SHIMLA All the tourist places of Himachal Pradesh are witnessing large number of tourists for the Ch ...

Indonesia offers free entry visa to Indian travelers

AMN / WEB DESK In a bid to give further boost to its tourism industry and bring a multiplier effect on the ...

MEDIA

Tamil Nadu CM Stalin attacks BJP over ‘saffron’ Doordarshan logo

AMN DMK Chief and Tamil Nadu chief minister MK Stalin on Sunday slammed the Bharatiya Janata Party (BJP) f ...

Broadcasting Authority Penalises TV Channels for Hate-Mongering, Orders Removal Of Offensive Programs

Broadcasting Authority (NBDSA) Orders Times Now Navbharat, News 18 India, Aaj Tak to Take Down 3 TV Shows ...

RELIGION

Mata Vaishno Devi Bhawan Decorated With Imported Flowers Ahead Of Navratri Festival

AMN In Jammu, ahead of the festivl of Navratri, Katra and Mata Vaishno Devi Bhawan is decorated with import ...

President, Vice President & PM Greet people on Occasion of Mahavir Jayanti

21st April 2024 is the Janma Kalyanak of Bhagwan Mahavir Swami, and the government is commemorating the occasi ...

@Powered By: Logicsart