FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     21 May 2024 12:58:38      انڈین آواز


ہندوستانی فضائیہ نے ڈیجی لاکر انضمام کے ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی کا آغاز کیا

(Last Updated On: )

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے 26 اپریل 2024 کو یہاں ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت ایک اہم پہل، ڈیجی لاکر پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط ہو کر تبدیلی کا ایک ڈیجیٹل سفر شروع کیا ہے۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے ڈیجی لاکر کی محفوظ اور قابل رسائی دستاویز کے ذخیرے کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک اہم مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

یہ اہم انضمام جس طرح سے آئی اے ایف کے اہلکاروں کے اہم سروس دستاویزات، خدمات انجام دینے والے اور ریٹائرڈ ،دونوں کو ڈیجیٹل طور پر جاری، ان تک رسائی اور تصدیق کے طریقے میں انقلاب لائے گا۔یہ جدید ٹیکنالوجی کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے، آئی اے ایف اعدادو شمار کے تحفظ، آپریشنل کارکردگی اور معلومات تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

اہم جھلکیاں:

آئی اے ایف کےمجاز محکمے اور ڈویژن اب بغیر کسی رکاوٹ کے، محفوظ اسٹوریج اور آسان رسائی کو یقینی بناتے ہوئے، ڈیجیٹل ریکارڈز، سرٹیفکیٹس، اور اہم دستاویزات کو قومی ڈیجی لاکر ذخیرہ میں اپ لوڈ کر سکیں گے۔

آئی اے ایف افسران کو اپنے ذاتی ڈیجی لاکر والیٹس کے ذریعے اپنے اہم دستاویزات، جیسے سرٹیفکیٹ آف سروس (سی او ایس) اور سروس بک آفیسرز (ایس بی او) تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی، جس سے آسانی سے بازیافت اور تصدیق ممکن ہوگی۔

ڈیجی لاکر کے ساتھ انضمام آئی اے ایف کے اندر مختلف عملوں کو ہموار کرے گا، جہاں امیدوار کی تعلیمی دستاویز کی تصدیق ڈیجیٹل طور پر کی جائے گی، شفافیت اور اعتبار میں اضافہ ہوگا۔ اس میں اگنی ویر وایو کی بھرتی شامل ہے۔

ایم او یو پر ہندوستانی ٖفضائیہ کے ایئر وائس مارشل فلپ تھامس، اے سی اے ایس (پی او) ون اور این ای جی ڈی، ایم ای آئی ٹی وائی کے صدر اور سی ای او جناب آکاش ترپاٹھی کے درمیان دستخط کیے گئے، جو ڈیجیٹل طور پربااختیار بنانے کی جانب ایک مشترکہ کوشش کو نشان دہی کرتی ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب ایس کرشنن نے اس اقدام کو ‘‘ہندوستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ایک اہم لمحہ نیزشہریوں اور مسلح افواج کو یکساں طور پر تکنیکی طور پر بااختیار بنانے کے ذریعے حکمرانی کو متحرک کرنے’’ کے طور پر سراہا۔

مجموعی طور پر269 ​​ملین سے زیادہ رجسٹرڈ صارفین اور 6.73 ارب جاری کردہ دستاویزات کے ساتھ، ڈیجی لاکر تیزی سے ڈیجیٹل دستاویز کے تبادلے کے پلیٹ فارم کے لیے ایک قومی معیار کے طور پر ابھر رہا ہے۔

ڈیجی لاکر کے ساتھ ہندوستانی فضائیہ کا انضمام، ملک کی تکنیکی صلاحیتوں اور مسلح افواج کی جدید کاری کی کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ، جامع ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔

Please email us if you have any comment.

خبرنامہ

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے جا ...

ایران: صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایران: صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ...

ناہمواریوں کے باوجود عالمی معیشت میں بہتری کی امید

ترقی پذیر ممالک میں محنت کشوں کے معاوضوں میں اضافہ ہو رہا ہے ...

MARQUEE

Singapore: PM urges married Singaporean couples to have babies during year of Dragon

AMN / WEB DESK Prime Minister of Singapore Lee Hsien Loong has urged married Singaporean couples to have ba ...

Himachal Pradesh receives large number of tourists for Christmas and New Year celebrations

AMN / SHIMLA All the tourist places of Himachal Pradesh are witnessing large number of tourists for the Ch ...

Indonesia offers free entry visa to Indian travelers

AMN / WEB DESK In a bid to give further boost to its tourism industry and bring a multiplier effect on the ...

MEDIA

Tamil Nadu CM Stalin attacks BJP over ‘saffron’ Doordarshan logo

AMN DMK Chief and Tamil Nadu chief minister MK Stalin on Sunday slammed the Bharatiya Janata Party (BJP) f ...

Broadcasting Authority Penalises TV Channels for Hate-Mongering, Orders Removal Of Offensive Programs

Broadcasting Authority (NBDSA) Orders Times Now Navbharat, News 18 India, Aaj Tak to Take Down 3 TV Shows ...

RELIGION

Uttarakhand: Portals of Badrinath Shrine open for Pilgrims

The portals of the famous Badrinath shrine, located in Chamoli district of Uttarakhand, opened this morning at ...

Mata Vaishno Devi Bhawan Decorated With Imported Flowers Ahead Of Navratri Festival

AMN In Jammu, ahead of the festivl of Navratri, Katra and Mata Vaishno Devi Bhawan is decorated with import ...

@Powered By: Logicsart