FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     26 Apr 2024 06:38:07      انڈین آواز

کارل مارکس کی 200 ویں سالگرہ

(Last Updated On: 06/05/2018)

Karl Marx Bicentennial

پانچ مئی سن دو ہزار اٹھارہ کے دن کارل مارکس کی دو سویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔  اس سلسلے میں دنیا بھر میں متعدد تقریبات کا انعقاد

کیا جا ریا ہے۔ معروف فلسفی اور دانشور مارکس پانچ مئی سن 1818 میں جرمنی میں پیدا ہوئے تھے۔

کارل مارکس کو آج تک سرمایہ دارانہ نظام کا اہم ترین ناقد قرار دیا جاتا ہے۔ اُن کی تحریروں نے بیس وِیں صدی کی سب سے بڑی سماجی تحریکوں کو متاثر کیا، جن کے نتیجے میں آگے چل کر وہ کمیونسٹ مشرقی بلاک سامنے آیا۔کمیونسٹ مشرقی بلاک کی قیادت سوویت یونین کے ہاتھوں میں تھی۔ تب سے کارل مارکس کا نام آمریت اور مطلق العنان حکمرانی کی اصطلاحات کے ساتھ بھی جڑا ہوا ہے۔ حالانکہ اپنی زندگی میں مارکس آمرانہ نظاموں کے خلاف اپنی جدوجہد میں اتنا آگے چلے گئے تھے کہ اُنہیں جرمنی چھوڑ کر فرار ہونا پڑا تھا۔

جرمنی سے باہر ہی اُن کی وہ تحریریں منظر عام پر آئیں، جو تب سے لے کر اب تک مارکس کو عالمی شہرت عطا کیے ہوئے ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ اِن تحریروں کو بنیاد بنا کر جو سوشلسٹ تجربے کئے گئے، وہ اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔

کارل مارکس سن 1818ء میں جرمنی میں پیدا ہوئے۔ ماں باپ یہودی تھے لیکن مارکس چھ برس کے تھے، جب اُن کے والدین نے پروٹسٹنٹ مسیحی مذہب اختیار کرتے ہوئے سولہویں صدی کے مصلح مارٹن لوتھر کی تعلیمات کو اپنا لیا۔ مارکس نے برلن، بون اور ژینا یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کی، جو تب جرمنی کی بہترین یونیورسٹیاں مانی جاتی تھیں۔ اُس زمانے کی چھوٹی چھوٹی جرمن ریاستوں میں مطلق العنان حکمرانی کے خلاف اپنی تنقید کی بناء پر اُنہیں 1843ء میں برلن چھوڑنا پڑا۔ وہ پہلے پیرس اور دو سال بعد برسلز چلے گئے۔

برسلز میں جب اُن کی سرگرمیاں وہاں کے حکمران طبقے کے لئے ناقابلِ برداشت ہو گئیں تو مارکس لندن چلے گئے۔ مشہور جرمن فلسفی اور سرمایہ دارانہ نظام کے اہم ترین ناقد کارل مارکس نے اپنے ساتھی فریڈرِش اینگلز کے ساتھ مل کر کمیونسٹ پارٹی کا منشور کے نام سے صرف 23 صفحات کی دستاویز فروری 1848ء میں لندن سے جاری کی تھی۔ تب مارکس کی عمر صرف تیس برس تھی۔

بعد ازاں یہی دستاویز دنیا کی 200 سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ ہوئی اور سب سے زیادہ شائع ہونے والی دستاویز قرار پائی۔ دَورِ حاضر کے معروف جرمن فلسفی اور مارکسی فکر کے ماہر وولف گانگ فرٹس ہاؤگ کے خیال میں اِس منشور اور مارکس کی دیگر تحریروں کے چند ایک حصے ہیں، جو آج کل کے حالات پر منطبق کئے جا سکتے ہیں۔
”اِس کمیونسٹ منشور کے چند ایک پیراگراف ایسے ہیں، جنہیں پڑھ کر ایسا لگتا ہے، جیسے مارکس کسی ٹائم مشین میں بیٹھ کر آج کے دَور میں آئیے ہوں اور اُنہوں نے آج کل کے حالات بیان کئے ہوں۔ اُس زمانے میں یعنی 1847ء میں اُن کے ہم عصروں کے لئے یہ سب کچھ تصور کرنا ناممکن رہا ہو گا۔“

لندن میں مارکس نے برسوں تک ایک صحافی کے طور پر کام کیا اور انگلینڈ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں سرمایہ دارانہ نظام کا گہری نظر سے مشاہدہ کیا۔ اُنہوں نے انسانوں کی زندگیوں پر مرتب ہونے والے اثرات اور اقتصادی انقلاب کی وجہ سے اُن کی زندگیوں میں آنے والی تبدیلیوں کو اپنی تحریروں کا موضوع بنایا۔

مارکس نے داس کاپیٹال یعنی سرمایہ کے نام سے اپنی مشہورِ زمانہ کتاب تحریر کی، جو پہلی بار سن 1867ء میں شائع ہوئی۔ اِس میں متوسط طبقے کے خدشات کو موضوع بناتے ہوئے سرمایہ دارانہ نظام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ آج کل عالمگیریت کا عمل شروع ہونے کے بعد صنعتی اور کاروباری ادارے جس انداز میں اپنے پیداواری مراکز سستی افرادی قوت والے خطوں میں منتقل کر رہے ہیں اور اجرتوں کو کم سے کم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، مارکس کو تب بھی اِس کا اندازہ تھا اور اُنہوں نے اِس کے سماجی خطرات سے خبردار کیا تھا۔

مارکسی طرزِ فکر کے ماہر جرمن فلسفی وولف گانگ فرٹس ہاؤگ کہتے ہیں: ”جب انسانوں کی اکثریت کو انسانی وقار سے ہم آہنگ طریقے سے ثقافتی سرگرمیوں میں شرکت کا موقع نہ ملے تو پھر وہ جمہوریت اور آزادانہ حقوق کی بھی مطلق پروا نہیں کرتے۔“

اِس طرح کے خطرات کے آگے مارکس نے اپنے اقتصادی سوشلزم کے نظریے کے ذریعے بند باندھنے کی کوشش کی۔ اُن کے نظریات نے 19 اور 20 وِیں صدی کی مزدور تحریکوں پر اور مشرقی یورپ، روس اور چین کی کمیونسٹ تحریکوں پر زبردست اثرات مرتب کئے۔ تاہم 1989ء میں جس طرح سے کمیونسٹ نظام کا تانہ بانہ بکھرا، اُس سے یہ واضح ہو گیا کہ سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مارکس کے نظریات بھی ناکام ہی رہے۔ لندن ہی میں کارل مارکس کا انتقال  14 مارچ 1883ء کو ہوا

courtesy- dw،

Leave a Reply

Your email address will not be published.

خبرنامہ

2024 اور 2025 میں ایشیا ئی معیشت بہتر رہنے کی امید

عندلیب اختر — ایشیا اور بحرالکاہل میں ترقی پذیر معیشتوں می ...

تعلیمی بہتری کے لیے 2024 کو فیصلہ کن سال بنائیں:اقوام متحدہ

اے ایم ایناقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ جے محمد نے ت ...

NCS پورٹل پر ملازمتیں کیسے تلاش کریں، نئی مہارتیں کیسے سیکھیں؟

این سی ایس، یعنی نیشنل کیرئیر سروس، حکومت ہند کی طرف سے شروع ...

MARQUEE

Singapore: PM urges married Singaporean couples to have babies during year of Dragon

AMN / WEB DESK Prime Minister of Singapore Lee Hsien Loong has urged married Singaporean couples to have ba ...

Himachal Pradesh receives large number of tourists for Christmas and New Year celebrations

AMN / SHIMLA All the tourist places of Himachal Pradesh are witnessing large number of tourists for the Ch ...

Indonesia offers free entry visa to Indian travelers

AMN / WEB DESK In a bid to give further boost to its tourism industry and bring a multiplier effect on the ...

MEDIA

Tamil Nadu CM Stalin attacks BJP over ‘saffron’ Doordarshan logo

AMN DMK Chief and Tamil Nadu chief minister MK Stalin on Sunday slammed the Bharatiya Janata Party (BJP) f ...

 Sheyphali Sharan Takes Charge as PDG of PIB

AMN Senior Information Service Officer Sheyphali B Sharan today took over the charge of Principal Director ...

RELIGION

President, Vice President & PM Greet people on Occasion of Mahavir Jayanti

21st April 2024 is the Janma Kalyanak of Bhagwan Mahavir Swami, and the government is commemorating the occasi ...

Mata Vaishno Devi Bhawan Decorated With Imported Flowers Ahead Of Navratri Festival

AMN In Jammu, ahead of the festivl of Navratri, Katra and Mata Vaishno Devi Bhawan is decorated with import ...

@Powered By: Logicsart