FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     02 May 2024 03:36:04      انڈین آواز

ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدر منتخب

(Last Updated On: )

Pak president Arif-Alvi

اسلام آباد 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدر منتخب

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس، کوئٹہ، پشاور، کراچی اور لاہور میں صوبائی اسمبلیوں میں مجموعی طور پر 5 پولنگ اسٹیشنوں میں ہونے والے الیکشن میں ایک ہزار 110 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 27 مسترد قرار دیے گئے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے الیکٹول کالج کی ایک ہزار 174 نشستوں میں سے 52 خالی تھیں جن میں بعض سینیٹرز اور اراکین اسمبلی نے حلف نہیں اٹھایا جس کے بعد ایک ہزار 122 ووٹرز رہ گئے تھے تاہم پریزائیڈنگ افسران سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ایک ہزار 110 ووٹرز نے الیکشن میں حصہ لیا۔

ای سی پی کا کہنا تھا کہ آئین کے پیراگراف 18 کے روشنی میں کاسٹ کیے گئے ایک ہزار 83 ووٹ کے نتائج آگئے جس کے مطابق عارف الرحمٰن علوی نے 353 ووٹ حاصل کیے، مولانا فضل الرحمٰن نے 185 اور اعتزاز احسن نے 124 ووٹ حاصل کیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ افسران سے اصل ریکارڈ حاصل ہونے کے بعد فارم-VII پر سرکاری اور حتمی نتیجہ مرتب کرکے کل (5 ستمبر) کو وفاقی حکومت کو بھیجوا دیا جائے گا جس کے بعد وفاقی حکومت باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔

انتخاب میں ریٹرننگ افسر کی ذمہ داری چیف الیکشن کمشنر جبکہ ملک کے پانچوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے پریزائیڈنگ افسران کے فرائض انجام دیے۔

وزیراعظم عمران خان کی ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ منگل کو وزیراعظم نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے جاری اپنی ٹویٹ میں کہا کہ وہ ڈاکٹر علوی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں ایک پرانی تصویر بھی جاری کی جس میں ڈاکٹر عارف علوی جوانی کے دور میں ان کے ساتھ بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ لکھا تھا کہ جب ہماری دنیا جوان تھی۔

 

پاکستان کے سابق صدور ایک نظر

انیس سو چھپن کے آئین کی منظوری کے بعد گورنر جنرل کا عہدہ ختم کرکے صدرکا عہدہ قائم کیا گیا۔سکندر مرزا مارچ 1956 سے اکتوبر 1958 تک پاکستان کے پہلے صدرمملکت رہے۔ جس کے بعد جنرل ایوب خان نےملک میں مارشل لا نافذ کردیا۔ ایوب خان1958سے1969تک ملک کے دوسرے صدر رہے۔ اقتدار چھوڑنے کے بعد جنرل ایوب خان نے صدارت کا عہدہ جرل یحیٰ خان کے سپرد کردیا۔ جنرل یحیٰ خان مارچ1969سے سقوط ڈھاکہ دسمبر1971تک صدرپاکستان رہے۔پیپلزپارٹی کے ذوالفقار علی بھٹو ملک کے چوتھےصدر تھے جو1971سےاگست1973تک صدرمملکت کے عہدے پرفائز رہے۔ فضل الہی چوہدری پاکستان کے پانچویں منتخب صدر تھے جو1973سے ستمبر1978تک ایوان صدر کے مکین رہے۔ جس کے بعد جنرل ضیاالحق جمہوریت پرشپ خون مار کرملک کےچھٹے فوجی صدر بنے۔ ضیاالحق پاکستان کے طویل مدتی صدر تھے جوستمبر1978سےاگست1988طیارہ حادثے تک دس سال ملک کے صدر رہے۔غلام اسحاق خان1988سے1993تک ساتویں،فارق لغاری نومبر1993سےنومبر1997تک آٹھویں اورمحمد رفیق تارڑ جنوری1998سےجون2001تک ملک کے نویں صدر رہے۔ 1999میں ملک میں ایک بارپھرآمریت کا دور شروع ہوا۔ جنرل پرویزمشرف منتخب حکومت کا تخت الٹ کرصدارت پربراجمان ہوگئے۔ پرویزمشرف اگست2008تک پاکستان کے فوجی صدررہے۔ مشرف کے مستعفی ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کےآصف علی زرداری ملک کے گیارہویں صدر منتخب ہوئے۔ آصف علی زرداری ستمبر2008سےستمبر2013تک صدر رہے۔ ملک کے بارویں صدر ممنون حسین ہیں جن کی مد صدارت آٹھ ستمبر دو ہزاراٹھارہ کو ختم ہو رہی ہے۔

Please email us if you have any comment.

خبرنامہ

رحمانی30 نے جے ای ای مینس میں %86 “فیصد” کامیابی کا نیا ریکارڈ قائم کیا

AMN / PATNA انجینئرنگ کے سخت ترین مقابلہ جاتی امتحان جے ای ای می ...

سوشل میڈیا لڑکیوں پر منفی اثرات ڈال رہا ہے، یونیسکو رپورٹ

سوشل میڈیا صنفی حوالے سے دقیانوسی تصورات کو تقویت دے رہا ہے ج ...


ہندوستانی فضائیہ نے ڈیجی لاکر انضمام کے ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی کا آغاز کیا

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے 26 اپریل 2024 کو یہاں ڈیجیٹل انڈ ...

MARQUEE

Singapore: PM urges married Singaporean couples to have babies during year of Dragon

AMN / WEB DESK Prime Minister of Singapore Lee Hsien Loong has urged married Singaporean couples to have ba ...

Himachal Pradesh receives large number of tourists for Christmas and New Year celebrations

AMN / SHIMLA All the tourist places of Himachal Pradesh are witnessing large number of tourists for the Ch ...

Indonesia offers free entry visa to Indian travelers

AMN / WEB DESK In a bid to give further boost to its tourism industry and bring a multiplier effect on the ...

MEDIA

Tamil Nadu CM Stalin attacks BJP over ‘saffron’ Doordarshan logo

AMN DMK Chief and Tamil Nadu chief minister MK Stalin on Sunday slammed the Bharatiya Janata Party (BJP) f ...

Broadcasting Authority Penalises TV Channels for Hate-Mongering, Orders Removal Of Offensive Programs

Broadcasting Authority (NBDSA) Orders Times Now Navbharat, News 18 India, Aaj Tak to Take Down 3 TV Shows ...

RELIGION

Mata Vaishno Devi Bhawan Decorated With Imported Flowers Ahead Of Navratri Festival

AMN In Jammu, ahead of the festivl of Navratri, Katra and Mata Vaishno Devi Bhawan is decorated with import ...

President, Vice President & PM Greet people on Occasion of Mahavir Jayanti

21st April 2024 is the Janma Kalyanak of Bhagwan Mahavir Swami, and the government is commemorating the occasi ...

@Powered By: Logicsart