Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز ایران کے صدر مسعود پزیشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ایران و اسرائیل کے درمیان جاری تنازع میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کی۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال پر تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے فوری طور پر کشیدگی میں کمی، بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مسئلے کے حل، اور خطے میں جلد از جلد امن، سلامتی اور استحکام کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر پزیشکیان نے وزیر اعظم مودی کو خطے کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا اور ایران کا نقطۂ نظر پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے واضح کیا کہ بھارت ہمیشہ امن اور انسانیت کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ایران میں مقیم بھارتی شہریوں کی بحفاظت واپسی اور امداد کے لیے ایرانی حکومت کے مسلسل تعاون پر صدر پزیشکیان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، اقتصادی تعاون، سائنس و ٹیکنالوجی، اور عوامی روابط جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Click to listen highlighted text!