
مالیگاؤں) پریس ریلیز)
جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی( منصورہ) کے زیرانصرام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس اپنی معیاری تعلیم، عملی تربیت اور جدید تدریسی طریقوں کی بدولت مسلسل کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے۔ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ شعبہ میکانیکل انجینئرنگ کے ہونہار طلباء عفان ملک شاہداختر،مومن عبداللہ جمیل احمد،فیصل ملک مشتاق احمداورحذیفہ اقبال احمدکو مشہور بجاج آٹوکمپنی میں کامیاب تقرری حاصل ہوئی ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کی محنت، لگن اور ادارے کے اعلیٰ تعلیمی معیار کی عکاسی کرتی ہے بلکہ کالج ہذا کے تعلیمی و تربیتی نظام اور پلیسمنٹ سیل کی موثر کارکردگی کا ثبوت ہے۔
ادارہ جامعہ محمدیہ کے چیئرمین جناب ارشد مختارصاحب اور سیکریٹری راشدمختارصاحب نے بھی ان تمام طلباءکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج انجینئرنگ کالج اپنی شاندار تعلیمی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر رہا ہے۔ نیز ہمارا مقصد طلباء کو صرف ڈگری دینا نہیں بلکہ انہیں عملی طور پر تیار کرنا ہےتاکہ وہ انڈسٹریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔
ڈاکٹر شاہ عقیل احمد(پرنسپل، انجینئرنگ کالج) و ڈاکٹر محمداظہر(پالی ٹیکنیک پرنسپل )نےان طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ادارے کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے طلبہ کامیابی کی منازل طے کر رہے ہیں۔منصورہ انجینئرنگ کالج ہمیشہ اپنے طلبہ کو نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ عملی تکنیکی مہارتوں میں بھی بہترین تربیت فراہم کررہاہےتاکہ وہ بین الاقومی کمپنیوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔
شعبہ میکانیکل انجینئرنگ کےہیڈ ڈاکٹر دلاور حسین نے بھی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ ہمارےاساتذہ کی محنت اور طلباء کی مستقل مزاجی کا نتیجہ ہے کہ آج ہمارے طلبہ ہندوستان کی نامور کمپنیوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہم آئندہ بھی اسی طرح تکنیکی مہارتوں پر توجہ دیتے ہوئے طلبہ کی بہترین رہنمائی کرتےرہےگے۔ طلباء کی اس کامیابی پرڈاکٹر محمد اظہر ( پرنسپل، پولی ٹیکنیک) ، ڈاکٹرسلمان بیگ (ڈین اکیڈمکس)،ڈاکٹرنویدحسین(ڈین ریسرچ)اور اساتذہ کرام نے بھی دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیں۔