Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz

AMN / ویب ڈیسک
ایران نے تصدیق کی ہے کہ اُس نے قطر میں واقع امریکی العديد ایئربیس پر میزائل حملہ کیا ہے۔ یہ کارروائی ایران کے جوہری تنصیبات پر امریکہ کے فضائی حملوں کے ردعمل میں کی گئی۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی “تسنیم” کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب () نے پیر کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے قطر میں امریکی فوجی اڈے “العدید” پر جوابی میزائل حملہ کیا۔

العدید ایئربیس مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے، جو 1996 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ اڈہ 24 ہیکٹر (60 ایکڑ) پر محیط ہے، جہاں تقریباً 100 جنگی طیارے اور ڈرون تعینات ہیں۔ یہاں 10,000 کے قریب امریکی فوجی اہلکار موجود ہوتے ہیں۔ یہ اڈہ امریکی سینٹرل کمانڈ () کا فارورڈ ہیڈکوارٹر ہے اور عراق، شام اور افغانستان میں امریکی کارروائیوں کا مرکز رہا ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق، یہ میزائل حملہ قطر کے رہائشی علاقوں سے دُور کیا گیا تاکہ شہری آبادی کو نقصان نہ پہنچے۔

کونسل نے اپنے بیان میں کہا:
“یہ کارروائی دوست اور برادر ملک قطر یا اُس کے شریف شہریوں کے لیے کسی خطرے کا باعث نہیں ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران قطر کے ساتھ اپنے گرمجوش اور تاریخی تعلقات کے تسلسل کا پختہ عزم رکھتا ہے۔”

رپورٹس کے مطابق، ایران نے خلیجی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کی سرزمین سے امریکہ نے ایران پر کوئی حملہ کیا، تو وہ خود بھی جوابی حملوں کے جائز اہداف بن سکتے ہیں۔ بعض عرب میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایران نے یہ سخت پیغام قطر کے ذریعے تمام خلیجی ممالک تک پہنچایا ہے۔

دوسری جانب، قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شہریوں، مکینوں اور زائرین کی حفاظت کے لیے تمام فضائی پروازوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

امریکہ اور برطانیہ کے سفارت خانوں نے قطر میں مقیم اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلی اطلاع تک گھروں میں ہی رہیں۔ اس کے علاوہ قطر کی کئی اسکولوں کو منگل کے دن کے لیے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر اور وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد بن محمد الانصاری نے وضاحت کی ہے کہ غیر ملکی سفارت خانوں کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات معمول کا عمل ہیں، اور عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

Click to listen highlighted text!