Last Updated on October 3, 2025 10:14 pm by INDIAN AWAAZ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سفری پابندی میں رعایت دی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کو بھارت کے دورے کے لیے سفری پابندی سے استثنا دے دیا ہے۔ وہ 9 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک بھارت کا دورہ کریں گے۔
سلامتی کونسل کی ایک قرارداد کے تحت طالبان سے منسلک کئی افراد پر بین الاقوامی سفر کرنے کی پابندی عائد ہے۔ تاہم، قرارداد میں یہ گنجائش موجود ہے کہ سرکاری امور یا طبی وجوہات کی بنا پر استثنا دیا جا سکتا ہے۔
یہ رعایت ملنے کے بعد امیر خان متقی کا دورہ نئی دہلی 2021 میں طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی طالبان رہنما کا پہلا اعلیٰ سطحی بھارت کا دورہ ہوگا۔
