کرناٹک میں 10مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے کل دو ہزار 613 امیدوار چناؤ میدان میں ہیں۔ نے 224 ، کانگریس نے 223 اور جنتادال سکیولر نے 207 امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے 209 اور بہوجن سماج پارٹی کے ایک سو 33 امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ کل 918 آزاد امیدوار ہیں، جبکہ رجسٹرڈ غیرتسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کے685 امیدوار ہیں۔ ہمارے پاس کچھ امیدواروں کے بارے میں ایک رپورٹ ہے جنہیں کبھی بھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے اور وہ اِس مرتبہ بھی چناؤ لڑ رہے ہیں۔ مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔کرناٹک اسمبلی چناؤ لڑنے والے کئی ایسے اہم امیدوار ہیں جنہیں ابھی تک شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے اور وہ اس مرتبہ بھی اپنے اپنے حلقوں سے اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اِن اہم امیدواروں میں RV دیشپانڈے ہیں جو اتر کنّر ضلعے کے Haliyal اسمبلی حلقے سے نویں مرتبہ چناؤ میدان میں ہیں۔ اگر اس مرتبہ بھی انہیں جیت حاصل ہوجاتی ہے تو وہ کانگریس کے قومی صدر ملک ارجن کھڑگے کے ریکارڈ کو توڑ دیں گے، جو لگاتار8 مرتبہ چناؤ جیت چکے ہیں۔ کانگریس کے ایک اور رہنما سدّا رمیّا اپنے سیاسی کریئر کے دوران آٹھ مرتبہ جیت چکے ہیں جبکہ تین مرتبہ انہیں شکست سے بھی دوچار ہونا پڑا ہے۔ BJP کے سینئر رہنما بی ایس یدی یورپا جو شکاری پور حلقے سے آٹھ مرتبہ جیت چکے ہیں اِس مرتبہ انہوں نے اپنی سیٹ اپنے بیٹے BY ویجیندر کو دے دی ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کے شیو کمار سات بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ اسی طرح کانگریس پارٹی کے چھ مرتبہ کے ایم ایل اے جگدیش سیٹر، ساتویں مرتبہ انتخابی میدان میں ہیں۔ بی جے پی کے آر اشوک بھی 6 مرتبہ ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2004 میں اترہلّی حلقے سے 84 ہزار ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کر کے ایک تاریخ رقم کی تھی۔ کانگریس کے بی راماناتھ رائے بھی بنتوال اسمبلی حلقے سے چھ بار سے رکن اسمبلی ہیں۔ دو بار وزیراعلیٰ رہ چکے جنتا دل سیکولر کے HD کمارا سوامی چار مرتبہ ایم ایل اے اور دو مرتبہ ایم پی رہ کچے ہیں