پنجاب میں آج صبح امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں کم شدت کا ایک دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق اِس واقعہ میں کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن ایک شخص کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے پوچھ گچھ کرنے کیلئے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔ اس سے پہلے ہفتے کو بھی ایک دھماکہ ہوا تھا۔ پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے کہا کہ ابتدائی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ کم شدت کا دھماکہ تھا۔ انھوں نے کہا کہ جائے وقوع پر ایک فورنسک ٹیم پہنچ گئی ہے اور اسے کوئی Detonator یا اس جیسی کوئی اور چیز جائے وقوع سے برآمد نہیں ہوا ہے، جس سے یہ پتہ چلتا ہو کہ دھماکے میں استعمال کیا گیا دھماکہ خیز مواد کسی ڈبّے یا برتن میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ detonator یا اس جیسی کسی چیز کی عدم موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس دھماکہ میں خام قسم کے آلات کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ کہنا بہت جلدی ہوگا کہ آیا یہ کسی قسم کی شر انگیزی ہے اس میں کسی طرح کی دہشت گردی کا ہاتھ ہے یا پھر کسی تنظیم کی جانب سے ایسا کیا گیا ہو یا کسی نے انفرادی طور پر یہ قدم اٹھایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اِس معاملے کی تحقیق ہر پہلو سے کریں گے اور یہ دھماکہ ہونے کے وقت کو بھی تحقیق میں اہمیت کے ساتھ ملحوظِ نظر رکھا جائے گا۔ انھوں نے عوام سے کسی طرح کی افوا پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کو افواہوں سے بچنے کیلئے حقیقت کا پتہ لگانا چاہیے