وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ چندریان3- مشن نئے بھارتکی روح اور جذبے کی علامت بن گیا ہے، جو کسی بھی حالت میں کامیابی چاہتا ہے اور وہیہ بھی جانتا ہے کہ کیسے کامیابی حاصل کی جائے۔ انہوں نے آج آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں ملک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے خواب بڑے ہیں اور اسی لئے بڑی کوششیںبھی کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم نے خواتین کی قیادت میں ترقی پر زور دیا۔ جناب مودی نےکہا کہ مشن چندریان خواتین کی طاقت کی جیتی جاگتی مثال ہے، کیونکہ بہت سی خواتین سائنسداںاور انجینئر اِس مشن سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارت گروپ20- کےرہنماؤں کی چوٹی میٹنگ کیلئے پوری طرح تیار ہے، جو اگلے مہینے کی 9 اور 10 تاریخ کونئی دِلی میں ہوگی۔
جناب مودی نے اِس طرف توجہ دلائی کہ 40 ملکوں کے سربراہاور کئی عالمی تنظیموں کے نمائندے اِس میں شامل ہوں گے اور گروپ20- کی چوٹی میٹنگ کیتاریخ میں یہ سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ اُنہوں نے کہاکہ بھارت نے گروپ20- کو اور زیادہشمولیت والا بنایا ہے، کیونکہ افریقی یونین اِس میں شامل ہوگئی ہے اور اب افریقہ کےعوام کی آواز دنیا تک پہنچ رہی ہے۔ وزیراعظم نے ملک کی نوجوان نسل کی صلاحیتوں اورکھیلوں میں نوجوانوں کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ بھارت نے چین میں عالمییونیورسٹی کھیلوں میں اب تک کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اُس نے وہاں سونےکے 11 تمغوں سمیت مجموعی طور پر 26 تمغے جیتے ہیں۔
جناب مودی نے اہل وطن کی اجتماعی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ اُنہوں نے ’ہر گھر ترنگا ابھیان‘ کو ہر من ترنگا ابھیان میں بدل دیا۔ وزیراعظمنے ’میری ماٹی-میرا دیش‘ مہم کے بارے میں کہا کہ اگلے مہینے ملک کے ہر گاوں کے ہر گھرمیں مٹی کو جمع کیا جائے گا اور اُسے ہزاروں امرت کلش میں دلی لایا جائے گا، جہاں اِسمٹی سے امرت واٹیکا بنائی جائے گی۔
وزیراعظم نے سنسکرت کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد دیتےہوئے کہاکہ سنسکرت سے ہی بہت سی جدید زبانیں نکلی ہیں۔ وزیراعظم نے تیلگو دن کے موقعپر بھی عوام کو مبارکباد دی، جو کہ اِس مہینے کی 29 تاریخ کو منایا جائے گا۔ وزیراعظمنے رکشابندھن کے موقع پر بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ اِس موقعپر ’ووکل فار لوکل‘ کے اصول کو نہ بھولاجائے۔ جناب مودی نے عوام کو تلقین کی کہ مقدسجگہوں اور اُن کے آس پاس صفائی رکھی جانی چاہئے۔×