Last Updated on April 1, 2016 5:22 pm by INDIAN AWAAZ
سعودی عرب اور امریکا نے پاکستانی جنگجو گروہ لشکر طیبہ پر مشترکہ طور پر تازہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس جنگجو گروہ سے وابستگی کی وجہ سے چار افراد اور دو تنظیموں کو پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ریاض اور واشنگٹن نے دوسری مرتبہ مشترکہ طور پر اس کالعدم تنظیم پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ بتایا گیا ہے اس جنگجو گروہ کو مالی طور پر نقصان پہنچانے کی خاطر یہ تازہ اقدام کیا گیا ہے۔
