میرے پیارے ہم وطنوں میں دو دن کے لئےسعودی عرب کے دورے پر آیا ہوں۔ آج ہندوستان جس طرح سے اقتصادی ترقی کر رہا ہے، دنیا کی توجہ آج ہندوستان کی جانب ہے۔ سوا سو کروڑ لوگوں کا ملک دنیا کو بہت کچھ دے سکتا ہے اور دنیا کے لئے بہت کچھ کر سکتا ہے۔ اور پوری دنیا میں ایک امید پیدا ہوئی ہے کہ جمہوری اقدار کے ساتھ سب کا ساتھ سب کی ترقی اس منتر کو لے کرہندوستان کو شش کر رہا ہے اس میں انسانی اقدار میں یقین کرنے والی پوری دنیا کے لئے ایک نیا اعتماد، نئی امید پنہاں ہے۔ بہت کم وقت میں ہندوستان نے دنیا میں پھر سے ایک بار ایک نئی امید کو جنم دیا ہے۔ ورنہ اس وقت تو ہم بھی کئی ممالک میں سے ایک ملک تھے، آج ہندوستان ایک اہم ملک ہے، اس بنیاد پر دنیا ہندوستان کو تسلیم کرتی ہے۔ اور ان کی وجہ سے ایک تو ہندوستان میں سیاسی استحکام ، قریب 30 سال کے بعد ایک مکمل اکثریت والی حکومت بنی ہے۔ مکمل آج کی دنیا معاشی بحران سے گزر رہا ہے اور دنیا کے آئی ایم ایف، عالمی بینک اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ہر کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ ہندوستان کی اقتصادی دنیا کو ایک امید بھری روشنی کے طور پر لوگ دیکھ رہے ہیں۔ کچھ لوگ اسے چمکتا ستارے کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔ اور یہ صحیح صورت حال ہے کہ ہندوستان نے ان کے برعکس حالات میں بھی ترقی کے حالات کو اور مضبوط کیا ہے۔
ہندوستان کی تیسری سب سے بڑی طاقت ہےآٹھ سو ملین ، 35 سے کم عمر کے نوجوان ، پوری دنیا کو ایک ایسے ورک فورس کی ضرورت ہو گی جو ہنرمند ہو، جدید ٹکنالوجی سے وابستہ ہو، اور ہندوستان اس سمت میں بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان کا زرعی علاقہ ہو، ہندوستان کا صنعتی علاقہ ہو، ہندوستان کا خدمت کے علاقے ہو، تینوں میں بھارت ان دنوں بہت مضبوطی کے ساتھ اپنے قدم رکھ رہا ہے، آگے بڑھ رہا ہے۔
آپ سب سے مجھے ملنے کا موقع ملا، میری طرف آپ سب کو بہت بہت مبارک باد ہے۔ شکریہ۔