Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz


منشیات سے پاک بھارت بنانے کی مسلسل کوششوں  کے تحت  ایک بڑی کامیابی  ملی ہے  ، جس میں بین الاقوامی سمندری سرحد کے قریب 300 کلو گرام منشیات پکڑی گئی، جن کی قیمت 1800 کروڑ روپے ہے

یہ کارروائی  سمندر میں، مودی حکومت کے ’’ مکمل حکمرانی ‘‘ کے نقطہ نظر کی کامیابی کی روشن مثال ہے ، جو منشیات کے مضر  اثرات کا خاتمہ کرنے کے لیے انجام دی گئی ہے

وزیر داخلہ  نے گجرات پولیس  ، اے ٹی ایس اور بھارتی کوسٹ گارڈ کی  اس بڑی  کامیابی پر ستائش کی  ہے

AMN / NEW DELHI

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت منشیات کے نیٹ ورکس کا سختی  کے ساتھ خاتمہ کر رہی ہے۔

’ ایکس‘  پر ایک پوسٹ میں  مرکزی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ :

’’ منشیات سے پاک بھارت بنانے کی انتھک کوششوں کے  دوران ایک بڑی  کامیابی حاصل کی گئی، جب بین الاقوامی سمندری سرحد کے قریب 1800 کروڑ روپے مالیت کی 300 کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں۔

سمندر میں کی گئی یہ کارروائی  ، مودی حکومت کے ’ مکمل حکمرانی ‘ ( ہول آف گورنمنٹ )کے نقطہ ٔنظر  کی کامیابی کی روشن مثال ہے ، جو منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے انجام دی گئی ہے۔

گجرات پولیس ، اے ٹی ایس اور انڈین کوسٹ گارڈ کی اس  بڑی کامیابی  کے حصول پر ، اُن کی ستائش کرتا ہوں ۔ ‘‘

Click to listen highlighted text!