مصر میں ایک اطالوی طالب علم پر تشدد اور اسے قتل کیے جانے کے بعد اٹلی نے اپنے سفیر کو مصر سے واپس بلا لیا ہے۔ گزشتہ دو روز سے اطالوی اور مصری تفتیشی ٹیمیں مل کر کام کر رہی تھیں۔ اٹلی کا ایک اٹھائیس سالہ طالبعلم رواں برس پچیس جنوری کو مصری دارالحکومت قاہرہ کی سڑکوں سے لاپتہ ہو گیا تھا اور 3 فروری کو اُس کی لاش قاہرہ کے مضافاتی علاقے سے برآمد ہوئی تھی جس سے اندازہ ہو رہا تھا کہ اُسے شدید اذیت رسانی سے ہلاک کیا گیا ہے۔