Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz

اقوام متحدہ کی مہاجرین کے حوالے سے کام کرنے والی ایجنسی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بحیرہ روم میں ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں قریب 500 مہاجرین کے ہلاک ہو جانے کا خدشہ ہے۔ ایک اور چھوٹی کشتی کی طرف سے بچائے جانے والے اس کشتی کے مسافروں کے مطابق افریقہ سے آنے والے مہاجرین کی جو کشتی ڈوبی اس میں گنجائش سے بہت زیادہ افراد سوار تھے۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی اس کشتی کے مسافروں کوہفتہ 16 اپریل کو سمندر سے نکالا گیا اور یہ اتوار کو یونانی علاقے کلاماتا پہنچے۔ اس کشتی کے ڈوبنے کی درست تاریخ ابھی واضح نہیں ہے۔

Click to listen highlighted text!