بھارتی حج کمیٹی، جو اقلیتی امور کی وزارت، حکومت ہند کے تحت کام کرتی ہے، نے حج 2025 کے لیے دوسری فہرست منتظرین جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ مختلف ریاستوں کے 3676 درخواست کنندگان کے لیے عارضی نشستیں مختص کی جا چکی ہیں (ضمیمہ ۔ I کے مطابق)
سرکلر نمبر 25 مورخہ 10 جنوری 2025 کے مطابق، ان درخواست کنندگان کو 272300 روپے (پہلی قسط 130300 روپے اور دوسری قسط 142000 روپے کی مجموعی رقم) 23 جنوری 2025 یا اس سے قبل حج کی رقم کے طور پر جمع کرانے ہوں گے۔ اس کے علاوہ، درخواست کنندگان کو 25 جنوری 2025 تک ضروری دستاویزات جمع کرانے ہوں گے، جن کی تفصیلات ان کی متعلقہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حج کمیٹیوں کو جاری کیے گئے سرکلر نمبر 25 میں دی گئی ہیں۔ حج کی بقایہ رقم (تیسری قسط) سے متعلق تفصیلات کے بارے میں، سعودی عرب میں ہوائی سفر کے کرائے اور اخراجات کے حتمی شکل دیے جانے کی بنیاد پر، بعد میں بتایا جائے گا۔
مزید تفصیلات کے لیے، درخواست کنندگان کو مشورہ دیا جاتاہے کہ وہ سرکلر نمبر 25 ملاحظہ کریں جو بھارتی حج کمیٹی کی سرکاری ویب سائٹhttps://www.hajcommittee.gov.in پر دستیاب ہے، یا اپنی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حج کمیٹیوں سے رابطہ قائم کریں۔
مزید تفصیلات اور تازہ ترین اطلاعات کے لیے ، براہِ کرم رابطہ قائم کریں:
محمد نیاز احمد، ڈپٹی سی ای او (آپریشنز)، بھارتی حج کمیٹی
ای میل: dyceop.hci[at]gov[dot]in، فون نمبر : +91-9650426727
ضمیمہ- I
نمبر شمار | ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نام | فہرست منتظرین جنہیں عارضی طور پر منتخب کیا گیا ہے | |
سے | تک | ||
1 | چھتیس گڑھ | 136 | 160 |
2 | دہلی (قومی راجدھانی خطہ) | 626 | 790 |
3 | گجرات | 1724 | 2207 |
4 | کرناٹک | 2075 | 2310 |
5 | کیرالہ | 1712 | 2208 |
6 | مدھیہ پردیش | 906 | 1136 |
7 | مہاراشٹر | 3697 | 4789 |
8 | تمل ناڈو | 1016 | 1319 |
9 | تلنگانہ | 1632 | 2288 |