Last Updated on January 25, 2026 12:31 am by INDIAN AWAAZ


دیگر یورپی ممالک کی طرح اسپین نے بھی ٹرمپ کے بنائے گئے غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے صاف انکار کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے برسلز میں یورپی یونین کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن اسے قبول نہیں کرسکتے۔
ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے بتایا کہ یہ امن بورڈ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ غلط فہمی اور اقوام متحدہ کے دائرہ کار سے باہر کر رہا ہے۔
انھوں نے یہ بھی شکوہ کیا کہ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں فلسطینی اتھارٹی کو بھی شامل نہیں کیا گیا حالانکہ سب سے زیادہ حق فلسطینیوں کا بنتا ہے۔
اسپین کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی عوام نے خود کرنا ہے نہ کہ کسی بیرونی بورڈ کے ذریعے فیصلے کیے جائیں۔
یاد رہے کہ اسپین کی طرح فرانس، ناروے، برطانیہ اور کینیڈا نے بھی ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں شمولیت سے یا تو انکار کیا یا پھر محتاط رویہ اختیار کیا ہے۔
یورپی یونین نے بھی ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کے اسٹریکچر اور طاقت کے ارتکاز پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور خصوصی طور پر اس بورڈ کے اقوام متحدہ کے معیارات کے خلاف جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے تحت صدر ٹرمپ نے غزہ کے امورِ مملکت کو چلانے کے لیے بورڈ آف پیس تشکیل دیدیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت ملک اور بیرونِ ملک نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ وہ آج نئی دہلی سے ورچوئل طور پر اٹھارہویں قومی روزگار میلہ سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کئی ممالک کے ساتھ تجارتی اور نقل و حرکت سے متعلق معاہدے کر رہا ہے، جس سے ملک کے ہنر مند نوجوانوں کے لیے بے شمار مواقع کھل رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج کے اس اہم موقع پر اکسٹھ ہزار سے زائد نوجوان سرکاری خدمات کے لیے تقرری کے خطوط حاصل کر کے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کر رہے ہیں۔

ملک کی مضبوط معیشت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت دنیا کی واحد معیشت ہے جس نے ایک دہائی کے اندر اپنی مجموعی گھریلو پیداوار (GDP) کو دوگنا کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت تیزی سے ایک بڑی مینوفیکچرنگ طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے، جہاں الیکٹرانکس، دوا سازی اور ویکسین، دفاع اور آٹوموبائل جیسے شعبوں میں پیداوار اور برآمدات میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

بنگلہ دیش میں قومی انتخابات کی مہم شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) اور جماعتِ اسلامی مرکزی حریف قوتوں کے طور پر سامنے آ گئی ہیں۔ دونوں جماعتوں کے رہنما ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں اور ایک دوسرے پر سخت سیاسی حملے کر رہے ہیں۔

ٹھاکرگاؤں میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے جماعتِ اسلامی پر 1971 کی آزادی کی جنگ کی مخالفت کا الزام لگاتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔ جماعت کے رہنماؤں نے جوابی الزام لگاتے ہوئے بی این پی کو غیر ملکی اثر و رسوخ کے آگے جھکنے کا مرتکب ٹھہرایا۔

ادھر سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے چیف ایڈوائزر محمد یونس کی قیادت والی عبوری حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ 12 فروری کے عام انتخابات سے قبل عوامی لیگ کو معطل کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کو لاقانونیت، عدم تحفظ اور اقلیتوں پر ظلم وجبر کے ساتھ ساتھ ہجوم کے تشدد اور ملک گیر سطح پر پھیلتی انتہا پسندی کا سامنا ہے۔ نئی دلّی میں کَل شام میڈیا بریفنگ سے آڈیو پیغام کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے محترمہ حسینہ نے کہا کہ بنگلہ دیش فی الوقت ایک کھائی کے کنارے پر کھڑا ہے اور تاریخ کے انتہائی خطرناک ابواب سے گزررہا ہے۔ انہوں نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کیلئے جمہوریت کی بحالی، لاقانونیت اور تشدد کے خاتمے، شہری انتظامیہ کو کام کرنے کی اجازت دینے، مذہبی اقلیتی گروپوں، لڑکیوں اور سماج کے سب سے کمزور طبقات کی حفاظت کو یقینی کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا۔ محترمہ حسینہ نے بنگلہ دیش عوامی لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو دبانے کیلئے سیاسی مقاصد سے کارفرما کارروائیوں کا خاتمہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے گزشتہ سال پیش آئے واقعات کی نئی اور صحیح معنوں میں غیر جانبدارانہ جانچ کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ہار نہ مانیں اور جمہوریت کی بحالی کی حمایت جاری رکھیں۔

یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈر لیین نئی دہلی پہنچ گئیں

یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈر لیین آج دوپہر اپنے سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئیں۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اس دورے کے دوران بھارت اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے اگلے مرحلے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور یورپی یونین کے تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔ ارسولا فان ڈر لیین یورپی کونسل کے صدر انتونیو لوئس سانتوس دا کوسٹا کے ساتھ پیر کو یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں مہمانِ خصوصی ہوں گی۔ دونوں رہنما 27 جنوری کو ہونے والے 16ویں بھارت-یورپی یونین سربراہ اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔

غیر یقینی عالمی حالات میں نوجوانوں کو ہر چیلنج کے لیے تیار رہنا ہوگا: راج ناتھ سنگھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ جب دنیا غیر یقینی کے دور سے گزر رہی ہے، نوجوانوں کو جسمانی، ذہنی اور جذباتی طور پر مضبوط رہنا ہوگا اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

وہ آج دہلی کینٹ میں این سی سی ریپبلک ڈے کیمپ کے دوران کیڈٹس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر دفاع نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ این سی سی کے بہادر اور باصلاحیت کیڈٹس سے تحریک حاصل کریں۔

اتر پردیش وکست بھارت کا گروتھ انجن بننے جا رہا ہے: امیت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون امیت شاہ نے کہا ہے کہ اتر پردیش نہ صرف ملک کی روح ہے بلکہ یہ وکست بھارت کا گروتھ انجن بننے جا رہا ہے۔ وہ آج لکھنؤ میں اتر پردیش ڈے کی تقریبات سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

امیت شاہ نے کہا کہ اتر پردیش اب ملک کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے، جو قومی غذائی ذخیرے میں 20 فیصد حصہ ڈال رہا ہے اور ملک کا فوڈ باسکٹ بن گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ’ون ڈسٹرکٹ ون کوزین‘ اسکیم کا بھی آغاز کیا۔

الیکشن کمیشن کل 16واں قومی یومِ رائے دہندگان منائے گا۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نئی دہلی میں منعقدہ تقریب کی صدارت بطور مہمانِ خصوصی کریں گی۔

اس سال قومی یومِ رائے دہندگان کا موضوع ’میرا بھارت، میرا ووٹ‘ رکھا گیا ہے، جبکہ نعرہ ہے ’ہندوستانی جمہوریت کے مرکز میں شہری‘۔

قومی یومِ رائے دہندگان کے موقع پر اپنے پیغام میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کہا کہ صاف و شفاف ووٹر لسٹ جمہوریت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہار میں حتمی ووٹر لسٹ کے خلاف ایک بھی اپیل دائر نہیں ہوئی، جو اس کی شفافیت اور ساکھ کو ثابت کرتا ہے۔ انہوں نے نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ غلط معلومات اور جھوٹے بیانیے کے خلاف صفِ اول میں رہیں۔

PRAGATI پلیٹ فارم کی 50ویں میٹنگ، پادور اسٹریٹجک آئل پروجیکٹ ایک مثالی مثال

وزیر اعظم نریندر مودی کے فلیگ شپ پلیٹ فارم (پروایکٹو گورننس اینڈ ٹائم لی امپلیمنٹیشن) نے اپنی 50ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

2015 میں آغاز کے بعد PRAGATI نے گورننس کو یکسر بدل دیا ہے، جہاں اہم انفراسٹرکچر منصوبوں اور عوامی شکایات کی براہِ راست وزیر اعظم کی نگرانی میں فوری حل نکالا جاتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم تعاون پر مبنی وفاقیت کی بہترین مثال ہے، جس میں مرکز، ریاستیں اور مرکزی وزارتیں ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر جڑی ہیں۔

اس سلسلے میں کرناٹک میں واقع پادور اسٹریٹجک کروڈ آئل اسٹوریج پروجیکٹ ایک نمایاں مثال ہے۔ یہ منصوبہ بھارت کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو پروگرام کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے۔ PRAGATI کے تحت مداخلت کے بعد یہ منصوبہ 31 دسمبر 2018 تک مکمل ہوا اور آج گورننس کی کامیابی کی مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

بدھ مت کی تعلیمات آج بھی عالمی ہم آہنگی کی رہنمائی کرتی ہیں: کرن رجیجو

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ بھگوان بدھ کی تعلیمات آج بھی دنیا بھر میں ہم آہنگی اور بقائے باہمی کے راستے روشن کر رہی ہیں۔ وہ آج نئی دہلی میں منعقدہ دوسرے عالمی بدھ مت سمٹ 2026 سے خطاب کر رہے تھے۔

ٹینس میں، بھارت کے یوکی بھامبری اور ان کے سویڈش ساتھی آندرے گورانسون نے آسٹریلین اوپن 2026 کے مردوں کے ڈبلز مقابلے کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

دسویں سیڈ یافتہ ہند۔سویڈش جوڑی نے میکسیکو کے سانتیاگو گونزالیز اور نیدرلینڈز کے ڈیوڈ پیل کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 7-6، 6-3 سے شکست دے کر آخری سولہ میں رسائی حاصل کی۔