واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے یومِ عاشور کی مناسبت سے مسلمانوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ جل اور مجھے دنیا بھر میں موجود اپنے مسلمان دوستوں اور پڑوسیوں کا احساس ہے جو آج امام حسین ؓ کی قربانیوں کو یاد کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے لکھا ہے کہ ہم قربانی، انصاف اور سب کے لیے برابری کی اقدار کا احترام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی سالِ نو کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر میں نواسۂ رسول ﷺ، حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں انہیں نظرانۂ عقیدت پیش کیا جاتا ہے جبکہ یومِ عاشور کے موقع پر خاص ماتمی مجالس کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے