نئے فیچرز کے ساتھ تھریڈز متعارف
ٹوئٹر کی حریف ایپلی کیشن تھریڈز کے لانچ ہونے کے بعد کمپنی نے ابتدائی طور پر پہلی بار متعدد فیچرز متعارف کرادیے ہیں۔امریکی ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق تھریڈز کے سافٹ ویئر انجینئر کیمرون روتھ کے مطابق اب تھریڈز میں آپ کسی بھی زبان کا ترجمہ کرسکتے ہیں، یعنی translation button کے کے فیچر میں اضافہ کیا گیا ہے۔تھریڈز کی پوسٹ میں اگر آپ انگریزی کے علاوہ کسی زبان کے الفاظ نہیں پڑھ سکتے تھے تو ان الفاظ کا ترجمہ انگریزی میں کیا جائے گا۔دیگر معمولی تبدیلیوں میں ان صارفین کے نوٹیفیکشن حاصل کرسکتے ہیں جنہیں آپ فالو نہیں کرتے، اس کا مقصد اسکرولنگ میں بہتری اور پوسٹ کے جوابات کے سیکشن سے لوگوں کو فالو کرنا ہے۔ اگر آپ کو یہ فیچر تھریڈز کی ایپ میں نظر نہیں آرہے آپ اپنی ایپ کو دوبارہ انسٹال کریں۔یہ نئے فیچرز صرف آئی فون صارفین کے لیے دستیاب ہیں، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ یہ تبدیلیاں اینڈرائیڈ پر کب آئیں گی۔قبل ازیں انسٹاگرام کے چیف نے بتایا تھا کہ تھریڈز کے ماہرین متعدد نئے فیچرز پر کام کر رہے ہیں، جنہیں جلد پیش کردیا جائے گا۔
انسٹاگرام کے چیف کے مطابق تھریڈز پر جلد ہی ہوم فیڈ کا فیچر پیش کیا جائے گا، جسے ’تھمز اپ‘ کا نام دیا جائے گا، اسی طرح کمپنی کے ماہرین دوسرے فیچرز پر بھی کام کر رہے ہیں۔ممکنہ طور پر ٹرینڈز اور ہیش ٹیگز کے فیچرز کو بھی تھریڈز میں اگلے 3 ماہ کے اندر پیش کردیا جائے گا، تاہم اس میں زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔6 جولائی کو ٹوئٹر کے مقابلے میں میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے نئی ایپ ’تھریڈز‘ متعارف کی تھی، ایپ متعارف ہونے کے 7 گھنٹوں میں ایک کروڑ صارفین اس پر سائن اپ کر چکے تھے تاہم اب یہ تعداد تقریباً 15 کروڑ تک جا پہنچی ہے۔
تاہم یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ تھریڈز متعارف ہونے کے ایک ہفتے بعد صارفین کی تعداد اور ایپ استعمال کرنے کی تعداد میں کمی دیکھی گئی تھی۔
تاہم کچھ ایسے فیچرز کی فہرست ہے جو فی الحال تھریڈ کا حصہ نہیں لیکن وہ ٹوئٹر سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر موجود ہیں۔تاہم مارک زکربرگ کو امید ہے کہ جلد ہی یہ فیچر بھی متعارف کروادیے جائیں گے کیونکہ اس پر ابھی کام جاری ہے۔تھریڈ کو ڈیسک ٹاپ پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔تھریڈز پر براہ راست اکاو?نٹ نہیں بنایا جا سکتا، یہ انسٹاگرام سے منسلک ہے۔اس پلیٹ فارم پر انباکس فیچر نہیں ہے، یعنی کوئی کسی کو براہ راست پیغام نہیں بھیج سکتا۔


2
واٹس ایپ پر نئے فیچر کا اضافہ
واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دلچسپ فیچر متعارف کرنے جارہا ہے، اب واٹس ایپ کے ویب ورژن پر لاگ اِن ہونے کے لیے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنا لازمی نہیں ہوگا۔واٹس ایپ ہیلپ سینٹر کے مطابق مطابق ویب ورژن یعنی لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ لاگ ان کرنے کے لیے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنا ضروری ہوتا ہے مگر اب اس طریقہ کار کو بدل دیا گیا ہے۔واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر ’لنک وِد فون نمبر‘ متعارف کرایا گیا ہے۔یعنی اب آپ کیو آر کوڈ کو اسکین کیے بغیر موبائل فون نمبر سے اپنا واٹس ایپ لاگ ان کر سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے لاگ ان کے عمل اور میسجز آرگنائزنگ کو بہتر کیا جارہا ہے۔
اس فیچر کا مقصد اضافی ڈیوائسز کو آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک کرنے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔نیا فیچر فی الحال بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم یہ چند ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوجائے گا۔فی الحال واٹس ایپ صارفین کو کیو آر کوڈ اسکین کرکے ویب ورژن استعمال کرسکتے ہیں۔
فیچرکا کیسے استعمال کرنے کا طریقہ
آپ جس ڈیسک ٹاپ ڈیوائس کو لنک کرنا چاہتے ہیں اس پر واٹس ایپ ویب پیج کھولیں۔اب نیا آپشن ’لنک ود فون نمبر‘ پر کلک کریں۔
اپنے ملک کا نام اور فون نمبر درج کرنے کے بعد آپ کے موبائل پر 8 ہندسوں کا کوڈ موصول ہوگا۔اس کوڈ کو واٹس ایپ کی موبائل ایپ پر لنکڈ ڈیوائس کے آپشن میں جاکر درج کرنا ہوگا۔صرف فون نمبر اور ایک وقتی کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے اب آپ آسانی سے کسی بھی ڈیسک ٹاپ ڈیوائس پر اکاؤنٹس کو واٹس ایپ ویب سے لنک کر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ مارچ 2022 میں واٹس ایپ نے اپنے ویب اور ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے ملٹی ڈیوائس سپورٹ فیچر میں ایک بڑی اپ ڈیٹ کی تھی۔صارفین 4 مختلف ڈیوائسز پر واٹس ایپ تک رسائی انٹرنیٹ سے کنکٹ پرائمری اسمارٹ فون کے بغیر بھی کرسکیں گے۔