اے ایم این

سوسائیٹی فار برائٹ فیوچر( ایس بی ایف ) کی دہلی کی ٹیم نے آج شمال مشرقی دہلی کے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے گڑھی مینڈو، کھجوری، سونیا وہار، بدر پور (یوپی/دہلی) اور دیگر علاقوں میں کیمپ میں رہ رہےلوگوں سے ملاقات کی۔ ٹیم نے وہاں ان کے مسائل اور ضروریات سے متعلق ایک سروے رپورٹ تیار کی ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق گڑھی مینڈو میں سیلاب سے متاثرہ لوگ کھجوری کے مختلف مقامات پر ہیں، کھجوری کے ایک اسکول میں تقریباً 25سے 30 خاندان ہیں جنکی تعداد تقریباً 130 سے 150 کے آس پاس ہے۔

اس کے علاوہ بدر پور جو کہ دہلی-غازی آباد سرحد پر واقع ہے، کی صورتحال قدرے حساس ہے۔ دو کیمپ ہیں، ایک دہلی کے لوگوں کے لئے ہے اور دوسرا کیمپ اتر پردیش کے لوگوں کے لئے ہے۔ دہلی کے کیمپ میں 25 سے 30 خاندان ہیں جن کی کل آبادی 150 سے 200 ہے، یہاں کے لوگوں کو حکومت کی طرف سے کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ میڈیکل کیمپ کی شدید ضرورت ہے۔ دوسری طرف یوپی میں کیمپ ہیں، جہاں 100 سے 150 خاندان ہیں جن کی کل آبادی 700 سے 900 ہے، یہاں کے لوگوں کو خوراک اور ادویات کی ضرورت ہے۔

تمام جگہوں پر پانی آہستہ آہستہ کم ہونے لگا ہے جو کہ راحت کی علامت ہے۔ اس ٹیم میں دہلی ایس بی ایف کے سابق کنوینر ثاقب خان، سونیا وہار ایس بی ایف ایریا کنوینر آزاد چودھری، ذیشان احمد اور رزاق شامل تھے۔