کولمبو میں ‘انڈیا – سری لنکا ڈیفنس سیمینار کم ایکزیبیشن’ میں ایک ویڈیو

پیغام میں دفاعی سکریٹری کا اظہار خیال


آتم نربھر بھارت کے تحت ہندوستانی دفاعی شعبہ ایک بڑے انقلاب کی دہلیز پر ہے، معلومات کے تبادلے سے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی

Image


AMN / WEB DESK

کولمبو میں ہندوستان کے ہائی کمیشن نے 07 جون 2023 کو ’انڈیا – سری لنکا ڈیفنس سیمینار کم ایکزیبیشن‘ کا اہتمام کیا۔ اس نمائش کا افتتاح سری لنکا کے وزیر دفاع جناب پریمیتا باندارا ٹیناکون نے کیا۔ دونوں ممالک کی صنعتوں کی بڑی تعداد نے نمائش میں حصّہ لیا اور اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔

ویڈیو پیغام کے ذریعے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارمانے نے یہ بتاتے ہوئے کہ  ‘پڑوسی سب سے پہلے’ پالیسی کے ایک حصے کے طور پر حکومت ہند ہمسایہ ملک کی مسلح افواج کی صلاحیت اور صلاحیت سزای کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے سری لنکا کو ہندوستان کا ترجیحی ساجھے دار قرار دیا۔انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ساگر وژن (خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) کو ہندوستان کی سمندری پالیسی کا بنیادی موضوع قرار دیا۔

اس وژن کی جڑیں ہمہ جہتی کے ذریعے خطے کے اندر تعاون کو آگے بڑھانے اور مشترکہ سمندری پڑوس میں اپنے دوست ممالک کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہندوستان کی صلاحیتوں کو استعمال کرنے میں پیوست ہے۔

جناب گریدھر ارمانے نے بحر ہند کے خطے میں سلامتی کے محاز پر درپیش مشترکہ چیلنجوں مثلاً  دہشت گردی، بحری قزاقی، منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل مکانی پر روشنی ڈالی اور ایک محفوظ ماحول پیدا کرنے کے مقصد کے ساتھ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بہتر اور فعال تعاون پر زور دیا۔

دفاعی سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی دفاعی شعبہ ایک بڑے انقلاب کی دہلیز پر کھڑا ہے۔ اور توجہ آتم نیر بھر بھارت اقدام کے تحت اختراعات اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے دوران مضبوط تحقیق و ترقی اور مقامی مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام قائم کرنے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان شعبوں میں معلومات کے تبادلے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

سری لنکا ہندوستان کے بڑے ترقیاتی ساجھےداروں میں سے ایک ہے اور یہ دو طرفہ تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔ حکومت ہند نے سری لنکائی حکومت کو 150 ملین امریکی ڈالر کا دفاعی قرض دیا ہے۔ اس میں سے 100 ملین امریکی ڈالر کا قرض استعمال ہو چکا ہے۔