AMN
وزیراعظم نریندر مودی آج اُترپردیش کے شاہجہاں پور ضلعےمیں گنگا ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔ جناب مودی اِس موقع پر روزہ گراؤنڈمیں ایک ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔ ایکسپریس وے کے پیچھے ملک بھر میں تیز رفتار رابطےفراہم کرنے کا، وزیراعظم کا وِژن کار فرما ہے۔
وزیراعظم مودی نے حال ہی میں ایک تقریب میں کہا تھا کہ گنگاایکسپریس وے ملک بھر میں تیز رفتار رابطے فراہم کرنے کے لئے قائم کیا جارہا ہے۔
اُترپردیش سرکار اِس پروجیکٹ پر بہت تیزی سے کام کررہی ہے۔ریاستی سرکار نے، ایکسپریس وے کے لیے درکار 94 فیصد زمین قبضے میں لے لی ہے اور کووڈوبا کے باوجود 90 فیصد زمین کی خرید چار مہینے کے اَندر اَندر مکمل کرلی گئی ہے۔x