اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے اس عالمی ادارے کی فعالیت کو مزید بہتر بنانے اور عالمی تعاون میں مزید بہتری کی خاطر نئے منصوبہ جات پیش کر دیے ہیں۔ گوٹیرش کے مطابق یہ دنیا ماضی کے مقابلے میں زیادہ خطرناک اور غیرمحفوظ ہو چکی ہے، اس لیے اس عالمی ادارے میں اصلاحات ناگزیر ہیں تاکہ مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی خاطر عالمی سطح پر زیادہ تع‍اون ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک تاریخی رپورٹ جمع کرائی ہے، جس پر جلد ہی بحث متوقع ہے۔