سائنس اور ٹیکنالوجی محکمے کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کا سائنس کے شعبے میں دنیا کا سرکردہ ملک بننا طے ہے اور ہمارے سائنسی انسانی وسائل کا معیار بیشتر دیگر ترقی یافتہ ملکوں کے مقابلے کہیں زیادہ برتر ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کَل فریدآباد میں Translational ہیلتھ سائنس اور ٹیکنالوجی ادارے کے بارہویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔وزیرموصوف نے عالمی وبا سے پیدا چیلنجوں کا سامنا کرنے اور اِس مقصد کیلئے خود کو نئے سرے سے ڈھالنے پر ملک کے نوجوان سائنسدانوں کی تعریف کی۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ موجودہ سرکار نے سائنس اور ٹیکنالوجی پر خاص توجہ دی ہے اور آتم نربھر بھارت بنانے میں بھارت کی سائنسی ہنرمندی کا اہم رول رہے گا۔