Last Updated on October 27, 2023 2:00 am by INDIAN AWAAZ

گوا کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں 37 ویں قومی کھیلوں کا آغاز ایک رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوگیا ہے۔ کھیلوں کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت، اب مختلف شعبوں میں آگے بڑھ رہا ہے اور مثالیں قائم کر رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کھیلوں انڈیا سے لے کر TOPS یعنی ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کے تحت سرکار نے ملک میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک نیا ماحول پیدا کیا ہے۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ بھارت، 2036 کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔اس موقع پر گوا کے گورنر سری دھرن Pillai، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت، کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر، بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پی ٹی Usha اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں
