شیخ مشعل الاحمد الصباح کویت کے نئے امیر مقرر

Image

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے.امیری دیوان نے ایک نشریاتی بیان میں کہا کہ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح ہفتہ کو 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ان کی جگہ ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح لیں گے جنہیں ہفتے کے روز نئے امیر کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔

کویت نے 40 روزہ سرکاری سوگ اور تین دن کے لیے سرکاری محکمے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

نومبر کے آخر میں شیخ نواف کو میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بعد میں اسے مستحکم حالت میں قرار دیا گیا۔

شیخ نواف کو ان کے سوتیلے بھائی شیخ صباح الاحمد الصباح نے 2006 میں ولی عہد نامزد کیا تھا اور جب شیخ صباح ستمبر 2020 میں 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے تو انہوں نے امیر کا عہدہ سنبھالا تھا۔
وہ اس سے قبل کویت کے وزیر داخلہ اور دفاع کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
1937 میں پیدا ہونے والے شیخ نواف 1921 سے 1950 تک کویت کے مرحوم حکمران شیخ احمد الجابر الصباح کے پانچویں بیٹے تھے۔

شیخ مشعل الاحمد الصباح کویت کے نئے امیر مقرر .

فوٹو: فائل

کویتی میڈیا کے مطابق کویتی کابینہ  نے 83 سالہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو نیا امیر مقررکیا ہے۔

کویتی کابینہ نے شیخ نواف شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کی وفات پر گہرے دکھ اور  رنج کا اظہار کرتے ہوئے 40 دن سوگ کا بھی اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ  ملک کے تمام سرکاری  ادارے تین دن تک بند رہیں گے۔