صدر‘ نائب صدر اور وزیراعظم نے عوام کو مبارک باد دی

آج پورے ملک میں وِجے دشمی یعنی دسہرے کا تہوار منایا جارہاہے۔ یہ تہوار راوَن پر بھگوان رام کی فتح کو یاد کرنے کیلئے منایا جاتا ہے‘ جو بدیپر نیکی کی جیت کی علامت ہے۔ اس کے ساتھ ہی نوراتری اور دُرگا پوجا بھی ختم ہوجاتیہیں۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ‘ نائبصدر اور وزیراعظم نے لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔

جناب رام ناتھ کووند نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تہواربھارت کے ثقافتی اتحاد کو مستحکم کرتا ہے اور ہمیں برائی کو ترک کرتے ہوئے میل ملاپکے ساتھ رہنے کی ترغیب دیتا ہے۔

جناب وینکیا نائیڈو نے سبھیلوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ دسہرہ مناتے وقت کووڈ-19 کے تناظر میں صحت سے متعلق ضابطوںپر عمل کریں۔

جناب نریندر مودی نے وِجے دشمی کے موقع پر سبھی ہموطنوںکو مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم نے ایک ٹوئیٹ میں یہ پرارتھنا کی ہے کہ یہ تہوار سبھیکی زندگی میں نئی تحریک اور ترغیب بخشے۔

جناب مودی نے Mahanavami کے موقع پر بھی لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوراتری کے اِس شُبھ موقع پر دیوی دُرگا کے نویں روپماںSiddhidatri کی پوجا کی جاتی ہے۔