وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے MSME اداروں کو ادائیگی کے بارے میں صورتِحال کا جائزہ لیا اور MSME وزارت کے کام کاج پر اطمینان کا اظہار کیا اور اِس کی ستائش کی۔ وزیر اعظم کے نظریے کے حصے کے طور پر وزیر خزانہ نے، اِس سال مئی کے مہینے میں آتم نربھر بھارت پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ یہ بات کہی گئی تھی کہ MSME اداروں کے بقایاجات 45 دن کے اندر اندر ادا کئے جانے چاہئیں۔
مئی کے مہینے سے اِن بقایاجات کی ادائیگی کےلئے سرکار ، خاص طور پر MSME وزارت نے باقاعدگی سے مطلوبہ قدم اٹھائے اور ٹھوس کوششیں کیں ۔ MSME اداروں کو بقایاجات کی ادائیگی کیلئے سرکاری ملکیت کے مرکزی اداروں اور مرکزی سرکار کی ایجنسیوں پر خاص توجہ دی گئی۔
اِس کے نتیجے میں مئی کے مہینے سے گذشتہ 7 مہینوں کے دوران مرکزی سرکار کی ایجنسیوں اور سرکاری ملکیت کے مرکزی اداروں نے MSME اداروں کے 21 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے بقایاجات ادا کئے ہیں۔
اکتوبر میں 51 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سب سے زیادہ سرکاری خرید کی گئی اور 41 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کی گئی۔
