وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیوڈیا نے سردار پٹیل زولوجیکل پارک  اور  چڑیا گھر کا افتتاح کیا۔ انھوں نے کیوڈیا کی مربوط ترقی کے تحت 17 پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور 4 نئے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ان پروجیکٹوں میں نیوگیشن چینل، نیا گورا برج، گروڈیشور پشتہ، سرکاری کوارٹرس، بس بے ٹرمنس، ایکتا نرسری، کھلوانی ایکوٹورزم اور ٹرائبل ہوم اسٹے شامل ہیں۔ انھوں نے مجسمہ اتحاد تک ایکتا کروز سروس کا جھنڈی دکھا کر آغاز کیا۔

جنگل سفاری اور چڑیا گھر

وزیر اعظم نے کہا کہ ”اونچائی پر واقع یہ بھارتی چڑیا گھر ان لوگوں کے لیے بڑی نعمت ثابت ہوگا جوپرندوں کا مطالعہ کرتے ہیں۔ کیوڈیا آیئے اور اس چڑیا گھر کی سیر کیجیے جو جنگل سفاری کمپلیکس کا ایک حصہ ہے۔اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا‘‘۔

جنگل سفاری ایک جدید زولوجیکل پارک ہے جو29 سے لے کر 180 میٹر تک کی مختلف سطحوں پر 375 ایکڑ کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔ اس میں 1100 سے زیادہ پرندے اور جانور نیز 5 لاکھ پودے ہیں۔ یہ سب سے تیز رفتاری سے تعمیر کیا گیا جنگل سفاری ہے۔ زولوجیکل پارک میں  دو چڑیا خانے ہیں ایک دیسی پرندوں کے لیے اور دوسرا غیر ملکی پرندوں کے لیے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا اونچائی پر واقع چڑیا گھر ہے۔ پرندوں کو کٹہروں میں رکھا جائے گا اور  انھیں چھونے سے ایک عجیب فرحت محسوس ہوگی۔ یہاں مختلف  جانور ہیں مثلاً لمبی دم والے طوطے، کلغی دار طوطے، خرگوش اور  ولایتی  چوہے وغیرہ۔

ایکتا کروز سروس

ایکتا کروز سروس کے ذریعے شریشٹھا بھارت بھون سے  مجسمہ اتحاد تک فیری کشتی کے ذریعے  سیر کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے، جس سے 6 کلو میٹر کا فاصلہ  طے کیا جائے گا۔ 40 منٹ کے اس سفر میں ایک فیری میں بیک وقت   200 مسافر جاسکتے ہیں۔ نیا گورا برج خاص طور پر فیری سروس کو چلانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ مجسمہ ا تحاد جانے والے سیاحوں کے لیے بوٹنگ خدمات فراہم کرنے کی خاطر بوٹنگ چینل تعمیر کیا گیا ہے۔