AGENCIES
ایودھیا میں آج رام للا کی پران پرتشٹھا کی عظیم تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم نریندر مودی نئے تعمیر کیے گئے عظیم الشان مندر میں رسومات کی قیادت کی۔ وزیراعظم نے مندر کے گربھ گرہ میں رام للا مورتی کی نقاب کشائی کی۔ اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل ، اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ ، کے چیف موہن بھاگوت بھی عظیم الشان تقریب کے دوران رام للا کی پوجا ارچنا میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم مودی نے اِسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا اور کہا کہ یہ انسانی اقدار اور نظریات کی پران پرتشٹھا ہے اور یہ آنے والے سالوں میں یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رام مندر کی تعمیر نے لوگوں میں نیا جوش بھر دیا ہے۔ وزیراعظم نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ انصاف کی علامت بھگوان رام کا مندر ایک شاندار اور منفرد انداز میں تعمیر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رام کی شکل میں قومی جذبے کا مندر ہے، کیونکہ بھگوان رام بھارت کے اعتماد، شعور اور شان کی علامت ہیں۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ملک کو اگلے ایک ہزار سال کے لیے بھارت کی بنیاد ڈالنی ہے۔ وزیراعظم مودی نے ہموطنوں سے کہا کہ وہ دیو سے دیش، رام سے راشٹر – دیوتاوں سے ملک کے لیے اپنے شعور میں وسعت پیدا کریں۔ وزیراعظم نے اِس بات پر زور دیا کہ عظیم رام مندر بھارت کی ترقی کو ظاہر کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج کا موقع محض ایک یادگاری لمحہ نہیں ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ یہ بھارتی معاشرے کی تکمیل ہونے کا بھی لمحہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہ صرف ایک جیت کا موقع ہے بلکہ انسانیت کا بھی موقع ہے۔مختلف ریاستوں میں عوامی مقامات اور مندروں میں ایودھیا سے پروگرام کی براہِ راست نشریات کا انتظام کیا گیا تھا۔ آج کے دن عوامی مقامات اور چوراہوں اور گھروں کو روشن کر کے دیوالی کے طور پر منایا گیا۔ آسام میں گوہاٹی میں ثقافتی جلوس نکالے گئے۔ شام کو لوگوں نے اپنے گھروں کے باہر دیے روشن کیے۔ آج سبھی سرکاری تعلیمی ادارے بند رہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح پر اپنی دلی خوشی کا اظہار کیا۔ تھانے کے کوپی نیشوَر مندر میں پران پرتیشٹھا کی تقریب دیکھنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب شندے نے کہا کہ ایودھیا میں ایک عظیم الشان رام مندر شیو سینا اور اُس کے بانی بالا صاحب ٹھاکرے دونوں کا خواب تھا۔ نیپال کے جنَک پور میں جانکی مندر کو روشن کیا گیا اور لوگوں نے پران پرتیشٹھا کو دیوالی کی طرح منایا۔ جنَک پور کو دیوی سیتا کا مائیکہ بھی کہا جاتا ہے۔سری لنکا میں مختلف مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ Sita Eliya کے Sita Amman مندر میں عقیدت مندوں نے خصوصی پوجا میں شرکت کی۔ مانا جاتا ہے کہ راون نے سیتا مئیا کو اسی جگہ رکھا تھا۔ قابلِ غور ہے کہ رام مندر کی تعمیر کے لیے سیتا Eliya مندر سے پتھر بھیجا گیا تھا۔ رام بودھ کے بھکت ہنومان مندر میں جلوس نکالا گیا۔ کولمبو کے سرسوَتی ہال میں خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا تھا۔ نیویارک میں بھارتی نژاد لوگوں نے بھگوان رام کی تصویر کے ساتھ چراغاں کیا اور رام بھجن گائے۔