وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے نومنتخب صدر محمد شہاب الدین کو، بنگلہ دیش کے صدر کے طور پر انتخابات میں اُن کی کامیابی کے لیے مبارکباد دی ہے۔ نومنتخب صدر محمد شہاب الدین کو ارسال کردہ ایک خط میں وزیراعظم نے ایک مجاہد آزادی کے طور پر ان کی کاوشوں اور قانون داں کے طور پر ان کے تجربے کی یہ کہتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ وہ اِس اعلیٰ عہدے کے لیے گراں قدر خدمت فراہم کریں گے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کو شریک قربانیوں میں قائم گہری جڑیں قرار دیتے ہوئے، وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ تعلقات متنوع ثقافت اور دونوں ملکوں کے درمیان عوام سے عوام کے رابطے کے ذریعے پرورش پا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ بنگلہ دیش کے قریبی دوست ہونے کے ناطے، بھارت دنوں ملکوں کے عوام کے مفاد کے لیے کثیر رخی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کے تئیں عہدبند ہے۔ وزیراعظم مودی نے نومنتخب صدر محمد شہاب الدین کو ارسال کردہ اپنے خط میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ”آپ کی قیادت میں ہماری مصروفیت مستحکم سے اور زیادہ مستحکم ہوگی