@PIB_India
وزیراعظم نریندر مودی نے آج نئی دلی میں اپنی رہائش گاہ پر جموں و کشمیر کے طلبا کے ایک وفد سے بات چیت کی۔ جموں و کشیر کے سبھی ضلعوں سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ دو سو پچاس طلبا نے اس غیر رسمی بات چیت میں حصہ لیا۔ یہ طلبا، مرکزی حکومت کے ”وطن کو جانو – یوتھ ایکسچینج پروگرام- 2023“۔ کے تحت جے پور، اجمیر اور نئی دلی کا دورہ کر رہے ہیں۔ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کے تحت، اس دورے کا مقصد، جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ملک کے ثقافتی اور سماجی تنوع سے واقف کرانا ہے۔بات چیت کے دوران، وزیراعظم نے طلبا سے ان کے سفر سے متعلق تجربات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں کھیل کود کے بھرپور ماحول کے بارے میں تبادلہ خیال کیا