پٹنہ

عظیم آباد پٹنہ کے مشہور و معروف شاعر مرحوم جناب کیف عظیم آبادی کی صاحبزادی ،اور پرویز اختر انسپکٹر کی اہلیہ نیلوفر یاسمین نے ’’ اردو کی نمائندہ تانیثی شاعرات‘‘ کے موضوع پر ڈاکٹر نشاط فاطمہ ،صدر شعبۂ اردو مرزا غالب کالج ،گیا بہار کی رہنمائی میں تحقیقی مقالہ تحریر کیا تھا۔ ریسرچ اسکالر نیلوفر یاسمین کو مگدھ یونیورسٹی ،بودھ گیا نے ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی گراں قدر ڈگری سے سرفراز کیا گیا ۔ ان کے پی ایچ ڈی کے بیرونی ممتحن کے طور پر ڈاکٹر مشتاق احمد ،ر جسٹر ار ایل این متھلا یونیورسٹی دربھنگہ ،بہار اور پروفیسر شاہد رضوی صدر شعبۂ اردو، مگدھ یونیورسٹی تھے۔ریسرچ اسکالر نیلوفر یاسمین کا اوپن وایوا شعبۂ اردو میں شعبۂ کے طالب علموں، اساتذہ اکرام و اردو ریسرچ اسکالرز کی موجودگی میںمنعقدکیا گیا۔ اس اوپن وایوا کے بعد تمام شرکا ء نے نیلوفر یاسمین کو پر جوش مبارکباد پیش کرتے ہوئے علمی و ادبی شعبے میں مزید کامیابی و کامرانی کے لئے دعائیں دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
 واضح رہے کہ نیلوفر یاسمین عظیم آباد پٹنہ کے ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئی اور عظیم آباد کے مشہور و معروف شاعر مرحوم جناب کیف عظیم آبادی کی صاحبزادی ہے۔ نیلوفر یاسمین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز کیے جانے پر عزیز و اقارب نے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نیلوفر یاسمین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز کیے جانے پر پٹنہ کے علمی ،ادبی، ملی و سماجی حلقے نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔