
ویب ڈیسک
وزیراعظم نریندر مودی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ تہواروں کے دورانخریداری کرتے وقت ملک میں ہی بنائی گئی اشیاءاور سامان خریدنے کو ترجیح دیں۔ جناب نریندرمودی نے آکاشوانی پر ’من کی بات‘ پروگرام کے ذریعے قوم سے خطاب کرتے ہوئے سبھی لوگوںسے کہا کہ وہVocal For Local کے عہد کو یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں بھارتی اشیاءاور سامان کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔ جناب مودی نے زوردے کر کہا کہ اندرون ملک تیار کی جانے والی کئی اشیاءعالمی سطح پر مقبول ہونے کی صلاحیترکھتی ہیں۔ انہوں نے اس کیلئے کھادی کی مثال پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کھادی طویلعرصے سے سادگی کی علامت رہی ہے‘ لیکن اب اسے ماحول کےلئے سازگار کپڑے کے طور پر تسلیم کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ تہواروں کے دنوں میں ہمیں لاک ڈاﺅنکا دور بھی یاد رکھنا چاہئے۔ اس عرصے میں لوگوں کو اس بات کا احساس ہوا ہے کہ صفائیستھرائی سے وابستہ کارکنوں‘ مقامی سبزی فروشوں‘ دودھ والوں اور سکیورٹی گارڈس کے بغیرکتنی دشواری ہوتی ہے۔ جناب مودی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ تہواروں کے جشن میں ان لوگوںکو بھی شامل کریں۔ وزیراعظم لوگوں سے یہ بھی کہا کہ وہ دلیر سپاہیوں کو یاد رکھیں اوراُن کے اعزاز میں دیا جلائیں‘ جو ملک کی سرحدوں کی نگہبانی کررہے ہیں۔ وزیراعظم نےکہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی 31 اکتوبر کو منائی جائے گی‘ جو قومی اتحادکا دن بھی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ سردار پٹیل میں مزاح کی بھی ایک بڑی خصوصیت تھی۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ مزاح کا اپنا جذبہ برقرار رکھیں‘ خواہ صورت حال کتنی بھیدشوار کیوں نہ ہو۔
جناب مودی نے کہا کہ کشمیر کا پلوامہ پورے ملک میں پڑھائیمیں ایک اہم رول ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پینسل بنانے کیلئے لکڑی باہر سے منگائیجاتی تھی لیکن اب پلوامہ پینسل تیار کرنے کے شعبے میں ملک کو خود کفیل بنارہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سکھ گروﺅںنے بھی اپنی زندگی اور نیک کاموں کے ذریعے اتحاد کے جذبے کو مالا مال کیا۔ انہوں نےکہا کہ ملک میں گزشتہ صدی میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جیسی ممتاز شخصیات رہی ہیں‘جنہوں نے آئین کے وسیلے کے ذریعے لوگوں میں اتحاد قائم کیا۔جناب مودی نے کہا کہ ملکنے ہر مرتبہ اُن طاقتوں کو منہ توڑ جواب دیا‘ جو عوام کے ذہن میں شک وشبہ کے بیج بونےاور ملک کو بانٹنے کی کوشش لگاتار کرتی رہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ روحانیت‘ یوگا اور آیوروید کی طرح ہمارےملک کے کئی کھیلوں نے بھی دنیا کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ مالا کھومبھکو بھی کئی ملکوں میں مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ملک کے مختلف طرحکے مارشل آرٹس کے بارے میں سیکھنا چاہئے اور اس میں آگے چل کر اختراع پیدا کرنا چاہئے۔
