ملک میں کووڈ-اُنیس سے صحت یابی کی شرح بہتر ہوکر 92 اعشاریہ چار ایک فیصد ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-انیس کے 53 ہزار سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ صحت کی وزارت نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ ہفتوں سے اوسطاً روزانہ نئے کیسوں میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے۔ روزانہ نئے معاملوں کی اوسط تعداد کم ہوکر 46 ہزار رہ گئی ہے جبکہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں یہ تعداد اوسطاً روزانہ 73 ہزار سے زیادہ تھی۔
شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 78 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ملک میں فی الحال زیر علاج مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار ہے