Last Updated on December 26, 2023 12:26 am by INDIAN AWAAZ

فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے راجوری- پُنچھ سیکٹر میں آج صورتحال کا برسرِ موقع جائزہ لیا۔ گزشتہ ہفتے فوج کی دو گاڑیوں پر دہشت گردانہ حملے کے بعد اُن کا یہ دورہ ہوا ہے۔ فوج کے اعلیٰ عہدیداروں نے اُنھیں دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائی اور سیکیورٹی نظام کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کیے گئے اقدامات کی جانکاری دی۔فوج کے سربراہ جموں پہنچنے کے فوراً بعد حالات کا جائزہ لینے کیلئے پُنچھ روانہ ہوگئے۔ جنرل منوج پانڈے نے وہاں فوج کے کمانڈروں کے ساتھ بات کی اور اُنھیں پیشہ ورانہ انداز سے کارروائی کرنے کی تلقین کی