Last Updated on December 23, 2023 12:33 am by INDIAN AWAAZ

فرانس کے صدرایمینویل میخوں 75 ویں  یوم جمہوریہ تقریبات میںمہمان خصوصی ہوں گے۔ ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودیکی دعوت پر فرانس کے صدر، یوم جمہوریہ تقریبات کےلئے بھارت کے دورے پر آئےں گے۔

          مختلفعلاقائی اور عالمی امور پر بھارت اور فرانس کی رائے اور نظریات بڑی حد تک یکساں ہیں۔دونوں ملک  اِس سال دو طرفہ کلیدی ساجھیداریکے 25 سال مکمل ہونے کا جشن بھی منارہے ہیں۔

          پیرس میںاِس سال 14 جولائی کو Bastille Dayپریڈ کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی تھی۔