نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں مشرق وسطیٰ خاص طور پر غزہ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس جاری ہے۔

مشرق وسطیٰ خاص طور پر غزہ کی پٹی میں انسانی بحران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا جس میں متحدہ عرب امارت کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد کے حق میں 13 ووٹ اور مخالفت میں 1 ووٹ پڑا جبکہ ایک رکن نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

پندرہ رکنی سلامتی کونسل میں قرارداد کے خلاف امریکہ نے ووٹ ڈالا جبکہ برطانیہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ تاہم غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور تسلیم کی گئی لیکن امریکہ نے مستقل رکن کے طور پر اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے اسے ویٹو کر دیا۔

آرٹیکل 99 کا استعمال

سلامتی کونسل کا یہ اجلاس سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کی طرف سے یو این چارٹر کی شق 99 کے تحت بدھ کو لکھے گئے خط کے نتیجے میں بلایا گیا تھا۔

یو این چارٹر کی شق 99 کا استعمال اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا سب سے طاقتور اختیار ہے جسے صرف اس ہنگامی صورتحال میں بروئے کار لایا جاتا ہے جب وہ یہ سمجھیں کہ اگر یہ مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو اس سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے