کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آج کہا کہ بھارت اور سویڈن کو اور زیادہ مضبوط اور مستحکم ساجھیداری قائم کرنے کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کرنا چاہےے۔ بھارت۔سویڈن کلیدی بزنس ساجھیداری کے CEO فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ سال2020 چیلنج سے بھرا سال رہا ہے، لیکن ہمیں اس بحران کو ایک موقع میں تبدیل کر دینا چاہےے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت ایک ارب 35 کروڑ کی آبادی کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے کاروباری مواقع میں سے ایک موقع فراہم کرتا ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ اُنھیں یقین ہے کہ سویڈن کی کمپنیاں بھارت میں کام کرنا پسند کریں گی اور بہتر مواقع تلاش کریں گی۔ آتم نربھر بھارت کے بارے میں انھوں نے کہا کہ اس کے تحت حکومت ہائی ٹیک مصنوعات کی درآمدات کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور اس کے لیے لوگوں کی اس بات کے کے لیے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ ٹیکنالوجی، مہارت بہتر قسم کا حفظانِ صحت اور تعلیم بھارت لائیں۔ جناب گوئل نے کہا کہ حکومت یہ چاہے گی کہ سویڈن اور یوروپی یونین اپنے دروازے اور کشادہ کریں اور بعض غیر محصول بندشیں یا معیارات کو ختم کردیں تاکہ سویڈن اور یوروپ کے ساتھ ہماری تجارت میں یکسانیت پیدا ہو اور دونوں جانب کاروبار میں وسعت ہو۔
2
