
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارتی سائنسدانوں نے اختراعی طور طریقوں سے تحقیق کا کام انجام دیا ہے اور بھارت کی تکنیکی صنعت ، عالمی مسائل کے حل میں پیش پیش ہے۔ جناب مودی نے کَل شام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھارت بین الاقوامی سائنس فیسٹول IISF میں افتتاحی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس، عالمی درجے کے سائنسی حل کے حصول کیلئے، اعداد و شمار ، ایک بڑی آبادی سے متعلق اعداد و شمار ، مانگ اور جمہوریت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس، ٹکنالوجی اور اختراع میں بھارت کی وراثت مالا مال ہے اور ہماری تمام کوششوں کا مقصد بھارت کو سائنسی تدریس کیلئے سب سے زیادہ قابل اعتبار مرکز بنانا ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی سے، ابتدائی عمر سے ہی سائنسی مزاج کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب توجہ اخراجات سے ہٹ کر نتائج پر ، نصابی کتابوں سے ہٹ کر تحقیق اور اِس کے استعمال پر منتقل ہوگئی ہے۔
جناب مودی نے سائنس و ٹیکنالوجی کو سب کے لئے فائد مند بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی انتہائی غریب لوگوں کو حکومت کے ساتھ منسلک کر رہی ہے۔
