رحمانی 30 کے سابق طالب علم کائنات حسین (آئی آئی ٹی دھنباد) نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے گوگل میں سافٹ ویئر ڈولپر کے طور پلیسمنٹ حاصل کیا ہے، کائنات حسین نے اپنی غیر معمولی لگن اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔ ان کا یہ سفر رحمانی 30 کی طرف سے فراہم کردہ مستقل حمایت اور رہنمائی کا ثبوت ہے، رحمانی 30 ایک ایسی تحریک ہے جو اقلیتی طلباء میں صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے وقف ہے۔ واضح رہے کہ کائنات حسین جلد ہی 36 لاکھ کے سالانہ پیکیج پر گوگل میں شامل ہوں گے۔
کائنات حسین نے اس موقعہ رحمانی 30 کے قابل احترام سرپرست، امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب کے ساتھ رحمانی 30 کے معزز اساتذہ اور انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
**اہم جھلکیاں:**
– رحمانی 30 اپنے قیام سے اب تک اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ اقلیتی بالخصوص ضرورت مند طلبہ و طالبات میں اعلی مقابلی جاتی تعلیمی رجحان کو فروغ دے، یہ ادارہ مشکل حالات اور مختلف چیلنجز کے باوجود انجینئرنگ، میڈیکل، سی اے، سی ایس، اور مختلف مسابقتی امتحانات میں اقلیتوں کے لیے ایک اہم ترین ادارہ بن کر ابھرا ہے۔
– گوگل میں اس باوقار تقرری کے لیے IIT Dhanbad کے 9 کامیاب طلبہ میں کائنات حسین کامیابی حاصل کرنے والے واحد مسلم طالب علم ہیں۔ یہ سنگ میل رحمانی 30 کی مسلم طلباء میں کامیابی کی غیر معمولی شرح کو ظاہر کرتا ہے۔
کائنات حسین 2018-20 کا رحمانی 30 جہان آباد بیچ سے شروع کرکے گوگل، انڈیا میں جگہ حاصل کرنے تک کا سفر مشکلات کے درمیان ان کی چیلنج قبول کرنے کی صلاحیت اور عزم کی مثال ہے۔ ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والا بچہ جو کہ محمد عابد حسین اور رخسانہ پروین کا بیٹا ہے، عابد حسین ایک چھوٹا سا گروسری اسٹور چلاتے ہیں۔ اس کے باوجود ان کی چاہت اور کوشش کی وجہ سے اقلیتی طلبہ کے لیے کائنات حسین نے کامیابی کی ایک نمایاں مثال قائم کی ہے۔ جس کے لیے حضرت امیر شریعت سرپرست رحمانی 30، وہاں کے اساتذہ اور ذمہ داران کے ساتھ ساتھ کے ان کے والدین بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
رحمانی 30 کے سال 2024-26 کا کا انٹرانس ایکزام فارم ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ طلبہ عزیز اور گارجین https://tinyurl.com/r30-std-form-2024 پر جاکر جلد از جلد رجسٹریشن کروا لیں۔