@PIB_India
حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کو یکم جنوری 2024 سے مزید پانچ سال کی مدت کیلئے بڑھا دیا ہے۔ مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے بعد نئی دلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ اِس اسکیم کے تحت ملک میں 81 کروڑ غریبوں کو ہر ماہ پانچ کلوگرام مفت اناج مہیا کیا جارہا ہے اور اَنتودیہ کنبوں کو ہر ماہ 35 کلوگرام اناج مفت ملتا ہے۔ کابینہ نے خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں کو ڈرون فراہم کرنے کیلئے ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم کو بھی منظوری دی ہے۔ وزیر موصوف نے اطلاع دی کہ اس اسکیم کے تحت 2023-24 سے 2025-26 کے درمیان پندرہ ہزار منتخب اپنی مدد آپ گروپوں کو ڈرون مہیا کرائیں جائیں گے تاکہ انہیں زراعتی عمل آوری کیلئے کسانوں کو کرائے پر دیا جاسکے۔ جناب ٹھاکر نے مزید بتایا کہ مرکزی کابینہ نے 16ویں مالیاتی کمیشن کیلئے ٹرم آف ریفرنس کو بھی منظوری دے دی ہے۔ فائنانس کمیشن، مرکز اور ریاستوں کے درمیان ٹیکس کی مجموعی پیش رفت کی تقسیم اور کسی ریاست کے Consolidated فنڈ کو فروغ دینے کے لئے ضروری اقدامات کے متعلق سفارشات پیش کرے گا تاکہ ریاست میں پنچایتوں اور میونسپل اداروں کے وسائل کو تعاون فراہم کیا جاسکے۔ مرکزی کابینہ نے تیزی سے کام کرنے والی خصوصی عدالت کو مزید تین سال تک جاری رکھنے کی بھی منظوری دی ہے۔ اب اس میں 31 مارچ 2026 تک توسیع ہوگئی ہے۔ مرکزی کابینہ نے پردھان منتری جن جاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان PM JANMAN کو بھی منظوری دی ہے جو نو وزارتوں کے ذریعہ گیارہ اہم مداخلتوں پر توجہ کرے گی۔ اس اسکیم کو 24 ہزار 104 کروڑ روپے کی مجموعی مختص رقم کے ساتھ منظوری دی گئی ہے۔