AMN /
ایک اور حیران کن پیش رفت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج اعلان کیا کہ پہلی بار ایم ایل اے بھجن لال شرما راجستھان کے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ انہوں نے سانگنیر اسمبلی سیٹ سے حال ہی میں ختم ہونے والے انتخابات میں کانگریس کے پشپندر بھاردواج کو 48,081 سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی تھی۔
اس کے علاوہ دیا کماری اور پریم چند بیروا کو بھجن لال شرما کے دو نائبین کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
ایم ایل اے واسودیو دیونانی اسپیکر ہوں گے۔ ان کا تعلق اجمیر سے ہے اور وہ پہلے ریاستی وزیر تعلیم کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
راجستھان کے وزیر اعلیٰ کے طور پر بھجن لال شرما کا نام بی جے پی کی وسندھرا راجے نے تجویز کیا تھا، جو خود بھی اعلیٰ عہدے کے دعویداروں میں شامل تھیں۔ ان کے نام کا اعلان مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کیا۔
وہ 15 دسمبر کو راجستھان کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے۔
راجستھان کے وزیر اعلی کے طور پر منتخب ہونے کے بعد میڈیا کے ساتھ اپنی پہلی بات چیت میں، بھجن لال نے کہا، “میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ راجستھان کے تمام ایم ایل اے یقینی طور پر ان امیدوں پر پورا اتریں گے جو عوام کی بی جے پی سے ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم تمام شعبوں میں راجستھان کی مجموعی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔