Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz

ہندوستان نے الدہرہ کمپنی کے آٹھ ہندوستانی ملازمین کے معاملے میں سزائے موت کے فیصلے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات ہیں کہ قطر کی عدالت نے آج فیصلہ سنایا ہے اور تفصیلی فیصلے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ وزارت خاندان کے ارکان اور قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہے، اور تمام قانونی آپشنز تلاش کیے جا رہے ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ اس کیس کو بہت اہمیت دیتی ہے اور اس کی قریب سے پیروی کر رہی ہے۔ وزارت تمام قونصلر اور قانونی مدد جاری رکھے گی اور یہ معاملہ قطری حکام کے ساتھ بھی اٹھائے گی۔

ان آٹھ ہندوستانی شہریوں کو گزشتہ سال 30 اگست کو قطر میں حراست میں لیا گیا تھا۔

Click to listen highlighted text!