WEB DESK

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو ہونے والے بھارت- امریکہ ٹوپلس ٹو وزارتی مذاکرات میں باہمی مفاد کے تمام پہلوؤں پر جامع بات چیت کی جائے گی۔ بھارت نئی دلی میں مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔ آج شام نئی دلی میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شری واستو نے کہاکہ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی معاملے پر نظریات کا تبادلہ خیال کریں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو اور وزیر دفاع Mark-T-Esper اپنے ہم منصبوں وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے باہمی میٹنگیں کریں گے۔ امریکی وزراء، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے بھی ملیں گے اور وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ ہوگی۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت اور امریکہ کے درمیان جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری ہے جس میں سیاسی،سکیورٹی، دفاعی، معاشی، تجارتی، ٹیکنالوجی اور عوام سے عوام کے رابطے شامل ہیں۔ پہلی مرتبہ 22 مذاکرات ستمبر 2018 میں نئی دلی میں منعقد ہوئے تھے۔