Last Updated on December 12, 2020 8:54 pm by INDIAN AWAAZ

ٹیکسٹائل کی وزیر اسمرتی زوبین ایرانی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیکسٹائل کی صنعت میں نہ صرف توسیع ہوئی ہے بلکہ لاگت کے معاملے میں بھی یہ دنیا میں مسابقتی طور پر سب سے بہتر ہے ۔ آج آتم نربھر بھارت پر ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ ایرانی نے کہا کہ کووڈ انیس وباءکے دوران صنعت اور حکومت یکجا ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وباءکے آغاز میں پی پی ای کِٹ بنانے والا کوئی نہیں تھا لیکن آج گیارہ سو کمپنیاں یہ کِٹ بنا رہی ہیں ۔ اِسی طرح ، اُس وقت این 95 ماسک بنانے والی دو کمپنیاں تھیں اور اب 200 کمپنیاں ہیں ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وباءکے دوران بھارتی ٹیکسٹائل کی صنعت نے حکومت کے ساتھ بہت قریبی طور پر کام کیا ہے ۔
ٹیکسٹائل کے سکریٹری روی کپور نے کہا کہ کووڈ انیس بحران کے دوران پی پی ای کی صنعت کا فروغ ، اِس بات کی ایک مثال ہے کہ سرکار اور صنعت مشترکہ کوششوں کے ساتھ کیا حاصل کر سکتے ہیں ۔