بھارتی بحریہ نے مشرقی ساحل پر ایسٹرن نیول کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کے آپریشنل کنٹرول کے تحت فوجی مشق پوروی لہر (ایکس پی او ایل) کا انعقاد کیا۔ اس مشق کا مقصد خطے میں سمندری سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بھارتی بحریہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے طریقہ کار کی توثیق کرنا ہے۔
مشق میں بحری جہازوں، آبدوزوں، ہوائی جہازوں اور اسپیشل فورسز نے شرکت کی۔ ایکس پی او ایل کو متعدد مراحل میں منعقد کیا گیا تھا جس میں ٹیکٹیکل مرحلے کے دوران حقیقت پسندانہ منظر نامے میں جنگی تربیت اور ہتھیاروں کے مرحلے کے دوران مختلف فائرنگ کا کامیاب انعقاد شامل تھا تاکہ ہدف پر اسلحہ فراہم کرنے کی بھارتی بحریہ کی صلاحیت کی تصدیق کی جاسکے۔ مختلف مقامات سے طیاروں کے آپریشن کے ساتھ ، آپریشنز کے پورے علاقے میں مسلسل میری ٹائم ڈومین آگاہی برقرار رکھی گئی تھی۔ ایسٹرن نیول کمانڈ کے اثاثوں کی شرکت کے علاوہ اس مشق میں آئی اے ایف، انڈمان اینڈ نکوبار کمانڈ اور کوسٹ گارڈ نے بھی شرکت کی جو سروسز کے درمیان بہت اعلی درجے کی باہمی تعاون کی نشاندہی کرتی ہے۔
اس مشق سے حقیقت پسندانہ حالات میں کام کرنے والی شریک افواج کو قابل قدر سبق ملے، جس سے خطے میں سمندری چیلنجوں کا مؤثر جواب دینے کے لیے ان کی تیاری میں اضافہ ہوا۔
ایکس پی او ایل 2024 کا کامیاب اختتام سمندری حدود میں بڑھتے ہوئے سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بھارتی بحریہ کے عزم کا غماز ہے۔
***