ہندوستانی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے جہاز تجارتی جہاز ایم وی کیم پلوٹو کو بچانے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں جسے بحیرہ عرب میں ڈرون نے نشانہ بنایا تھا۔

بحیرہ عرب میں اسرائیل سے وابستہ ایک تجارتی جہاز پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ اِس حملے سے کیمیکل مصنوعات لے جا رہے لائبیریا کے پرچم والے ٹینکرنما جہاز میں آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ جہاز پر سوار عملے کے افراد میںکوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ اس حملے کے لیے فوری طور پر کسی نے بھی ذمہ داری نہیں لی ہے۔
ہندوستانی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے جہاز تجارتی جہاز ایم وی کیم پلوٹو کو بچانے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں جسے بحیرہ عرب میں ڈرون نے نشانہ بنایا تھا۔
ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے جہاز بحیرہ عرب میں ایک تجارتی جہاز ایم وی کیم پلوٹو کی طرف بڑھ رہے ہیں جس میں مشتبہ ڈرون حملے کے بعد آگ لگ گئی۔ ہفتہ کو یہ تجارتی جہاز پوربندر کے ساحل سے 217 ناٹیکل میل پر موجود ہونے کی اطلاع ہے۔
تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے، ہندوستانی خصوصی اقتصادی زون کے گشت پر تعینات ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے جہاز ICGS وکرم نے پریشانی کے عالم میں تجارتی جہاز MV Chem Pluto کی طرف بڑھنا شروع کیا۔
آس پاس میں موجود ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز بھی تقریباً 20 ہندوستانی عملے کے ارکان کے ساتھ مصیبت زدہ بحری جہاز کی طرف بڑھ رہے ہیں جن کے تمام محفوظ بتائے جاتے ہیں۔ دفاعی حکام کے مطابق جہاز میں خام تیل ہے اور یہ سعودی عرب کی بندرگاہ سے منگلور کی طرف جا رہا تھا۔ آگ مبینہ طور پر بجھا دی گئی ہے لیکن اس سے جہاز کا کام متاثر ہوا ہے۔
