نتیش کمار آج اتفاق رائےسے NDA کے لیڈر منتخب کرلئے گئے۔ یہ فیصلہ پٹنہ میں ہوئے NDA کے مشترکہ اجلاس میں لیا گیا۔ اس سے پہلے جناب کمارکو جنتا دل یونائیٹڈ کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔ یہ اجلاس وزیراعلیٰ نتیش کمار کی سرکاری رہائش گاہ پر بلایا گیا تھا۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مشاہد کی حیثیت سے اس اجلاس میں شرکت کی۔ مرکزی وزیر نتیانند رائے کے علاوہ بہارمعاملوں کے پارٹی انچارج بھوپیندر یادو، الیکشن انچارج دیویندر فڑنویس اور بہار BJP صدر سنجے جیسوال بھی اجلاس میں شریک رہے۔ ہندوستانی عوام مورچہ کے صدر جیتن رام مانجھی اور وکاس شیل انسان پارٹی کے سربراہ مکیش ساہنی بھی اجلاس میں موجود تھے۔

NDA میں شامل چاروں پارٹیوںBJP، JDU، ہندوستانی عوام مورچہ HAM، اور وکاس شیل انسان پارٹی VIP کے اراکین اسمبلی نے ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل پر بات چیت کی تھی۔ نائب وزیراعلیٰ، اسمبلی اسپیکر کے انتخاب اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔